میرے شوہر کا کاروبار صحیح نہیں چل رہا ہے، ہم مالی مشکلات میں ہیں اور میری والدہ جو کہ کینیا میں ہیں بیمار ہیں ، براہِ کرم کوئی وظیفہ بتائیں۔
میں ایک مقامی بینک کے اہم عہدے پر فائز ہوں، میرے لئے ضروری ہے کہ میں مختلف پارٹیوں یا شادیوں میں بھی شرکت کروں، جہاں شراب اور دیگر غیر اسلامی رسوم ہوتی ہیں (میں خود یہ فعل نہیں کرتا ہوں)، اگر میں ان پروگرامز میں شرکت نہ کروں تو 100%یقین ہے کہ میری ملازمت چلی جائے گی، نیز میں ہندوپاک کے 260مدارس کی معاونت کرتا ہوں، ملازمت ختم ہونے کے بعد، میں اس نیکی سے بھی محروم ہو جاؤں گا۔
کیا یہ درست ہے کہ اگر کِسی لڑکی نے کسی عورت کا دودھ پانچ بار سے کم پیا ہو گا تو وہ لڑکی اس عورت کے بیٹے کی رضائی بہن نہیں ہو گی، یعنی رضائی بہن ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس لڑکی نے پانچ یا اس سے زائد بار کسی عورت کا دودھ پیا ہو؟؟
براہِ کرم مجھے قرآن شریف کی وہ آیت بتائیں جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ ااﷲتعالیٰ نے ہر دور میں ہر قوم پر نبی بیجھے ہیں تا کہ لوگ یومِ جزا کو یہ نہ کہہ سکیں کہ ہمیں دین کی دعوت نہیں ملی ۔
قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک شخص نے اپنا اور اپنے والد کا نام تبدیل کر دیااور اب تمام دستاویزات پر یہی نام ہے، اب وہ نکاح کرنا چاہتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا غلط نام سے نکاح ہو جائے گا؟؟
2۔ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی کی تفسیر میں درجِ ذیل عبارت کا مفہوم کیا ہے ’14واں فائدہ: مرد و عورت دونوں کی دیّت یکساں ہے جیسا کہ اِس آیت کے عموم سے معلوم ہوا (تفسیرِ نعیمی، صفحہ348ا-جلد5)