2۔ اہلِ تشیع کہتے ہیں کہ حج کے موقع پر حضور ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد علی(رضی اﷲ عنہ)تمھار ی رہنمائی کرینگے، کیا یہ درست ہے؟؟
ایک سوال کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ موجودہ زمانے کے یہودی اور عیسائی لڑکی سے شادی جائز ہے جبکہ علامہ قاضی شمس الدین علیہ الرحمۃ نے اپنی کتاب قانونِ شریعت میں موجودہ یہودی اور عیسائی کو “لا مذہب”کہا اور امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمۃنے بھی “تاریخ الخلفأ”میں حضرت ابو بکرِ صدیق رضی ﷲ عنہ کاقول نقل فرمایا کہ یہودی اور عیسائی سے شادی کرنا منع ہے۔ تو کیا یہ لوگ اہلِ کتاب ہیں ؟؟
1998ء میں ، میں نے اپنے چچا کو 20,000پاؤنڈ دیے تاکہ وہ میرے لئے ایک گھر خریدیں، انہوں نے مکان خریدا اور مجھے بتائے بغیر اپنی بیٹی کے نام رجسٹر کروا لیا، میری شادی ان کے بیٹے سے1999ء میں ہوئی اور اب میری ایک بیٹی بھی ہے، 2000ء میں مجھے معلوم ہوا کہ مکان میری نند کے نام سے رجسٹرڈ ہے، میں نے احتجاج کیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، میں اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہوں اور کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا، کیا میں نے درست کیا؟؟ براہِ کرم کوئی وظیفہ دیں تا کہ میں مقدمہ جیت سکوں اور میری رقم واپس مل جائے۔
میرے ایک دوست کا دبئی میں انتقال ہو گیا ہے، اسکے ورثاء میںبیوی، ایک بیٹا(3سال کا)، ماں، باپ اور ایک بھائی (19سال کا) شامل ہیں، یہ بتائیں کہ ترکہ کس طرح تقسیم ہو گا ؟؟