ایک امام صاحب جو کہ مسجد سے تنخواہ نہیں لیتے، صِرف فجر اور جمعہ کی امامت کرتے ہیں، دن میں وہ اپنی دکان پر ہوتے ہیں، کیا ان کے لئے رخصت ہے کہ وہ دیگر نمازوں کی امامت نہ کریں ؟؟
میں بوہر شریف میں بیعت ہوںجبکہ میرا دوست علی پور میں سعیدا شریف میں بیعت ہے ہم دونوں نقشبندی سلسلہ سے ہیں ، میں نے سنا ہے کہ دو شخص اگر مختلف سلسلوں میں بیعت ہوں تو وہ ایک دوسرے سے دوستی نہیں رکھ سکتے، کیا یہ درست ہے؟؟
اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلمان سے چھری اور برتن لے کر جائے (کسی بھی دھات کے بنے ہوئے) اور اُسے حرام گوشت پکانے کے لئے استعمال کرے تو اس صورت میں دھات کی چھری اور برتن کو: a) پانی سے کس طرح پاک کریں گے؟؟، b) مٹی سے کس طرح پاک کریں گے؟؟،c) ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر کس طرح صاف کریں گے؟؟،d)اوون میں کس طرح پاک کریں گے؟؟ براہِ کرم سنّت اور فقہ کی روشنی میں جواب دیں۔
کینیڈا میں بچوں کی تعلیم کا ایک پروگرام ہے جس کی مد میں بچوں کی سود کی رقم سے اسکالر شپ دی جاتی ہے کیا یہ شرعاً جائز ہے ؟؟
ایک شخص نے ایک بوہری فرقے کی لڑکی سے کورٹ میرج کی ہے، لڑکی اپنے والدین کے گھر ہے اور اب وہ شرط عائد کر رہے ہیں کہ لڑکے کو بوہری جماعت میں آنا ہو گا، کیا لڑکا ایسا کر سکتا ہے ؟؟ کورٹ میرج پر کوئی اثر ہو گا ؟؟