گلشنِ اقبال اور نارتھ ناظم آباد کے بلاک Aسے Qتک اہلِسنّت کی دو سے تین مساجد ہیں، جبکہ بقیہ ساری مساجد دیو بندی حضرات کی ہیں جو کہ پہلے اہلِسنّت کی تھیں، اس صورتحال میں عام طور پر، اور خاص طور پر رمضان کہ مہینہ میں ہم جماعت سے محروم رہ جاتے ہیں، جبکہ حضورﷺ نے جماعت کو واجب فرمایا ہے، یہ بات بہت ہی تکلیف دہ ہے، اب بھی کئی STپلاٹ موجود ہیں جہاں مساجد بنائی جا سکتی ہیں۔
قادیا نی کہتے ہیں کہ ہم بھی حضور ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں، لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور سے حضور ﷺ کے خاتم النبی ہونے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اسی طرح مرزا غلام احمد قادیانی کے دعویٰ سے بھی ختمِ نبوت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا نیز وہ اسی طرح حضرت مہدی کا بھی حوالہ دیتے ہیں، براہِ کرم ان کے بارے میں کچھ بتائیں۔
قرآن شریف کے معنیٰ سمجھ میں نہ آئے تب بھی تلاوت کا ثواب ملتا رہتا ہے؟؟ کیا یہی قانون قصیدہ اور مولود شریف کے لئے بھی ہے؟؟
5۔ مجھے ایک شخص نے کہا کہ ﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر چیز کا بیان قرآن میں موجود ہے تو پھر حدیث کی کیا ضرورت ہے۔ وضاحت فرمائیں۔