Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 76 of 116

حدیث: (454) اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ نے فرمایا:

بندہ کہتا ہے میرا مال، میرا مال، حالانکہ اس کے مال صرف تین ہیں:

مَا أَكَلَ فَأَفْنَى، أَوْ لَبِسَ فَأَبْلَى، أَوْ أَعْطَى فَاقْتَنَى، وَمَا سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ ذَاهِبٌ، وَتَارِكُهُ لِلنَّاسِ

جو کھا کر ختم کردے یا پہن کر گلا دے یا (اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں ) دے کر (آخرت کے لیے) جمع کردے، جو مال ان کے علاوہ ہے وہ (بندہ) تو جانے والا ہے اور وہ اسے لوگوں کے لیے چھوڑنے والا ہے۔

(صحیح مسلم، حديث: 4 (2959))

 

حدیث: (455) بندے کا حقیقی مال کون سا؟

حضرت عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول معظم نے فرمایا:

تم میں کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ پیارا ہو؟ صحابہ نے عرض کی: یارسول اللّٰہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنا مال اپنے وارث کے مال سے زیادہ پیارا ہو، ارشاد فرمایا:

فَإِنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ

اس کا مال وہ ہے جو آگے بھیج دے (یعنی اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کردے) اور وارث کا مال وہ ہے جو چھوڑ جائے۔

(صحیح بخاری، حدیث: 6442)

 

حدیث: (456) دنیا کس کا ٹھکانہ ہے؟

حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ کا فرمان عالیشان ہے:

الدُّنْيَا دَارُ مَنْ لَا دَارَ لَهُ، وَمَالُ مَنْ لَا مَالَ لَهُ، وَلَهَا يَجْمَعُ مَنْ لَا عَقْلَ لَهُ

دنیا اس کا گھر ہے جس کا کوئی گھر نہ ہو اور اس کا مال ہے جس کا کوئی مال نہ ہو اور اس کے لیے وہ جمع کرتا ہے جس میں عقل نہ ہو۔

(مسند احمد،حديث:24419)

 

حدیث: (457) خرچ کرو، تم پر خرچ کیا جائے گا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ نے فرمایا:

اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے:

أَنْفِقْ يَا ابْنَ آدَمَ أُنْفِقْ عَلَيْكَ

اے ابن آدم! تو (میری راہ میں) خرچ کر، میں تجھ پر خرچ کروں گا۔

(صحیح بخاری، حدیث: 5352)

 

حدیث: (458) شفقت و رحمت

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ نے فرمایا:

لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا، وَيَأْمُرْ بِالمَعْرُوفِ وَيَنْهَ عَنِ المُنْكَرِ

وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے جو ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے اور اچھی باتوں کا حکم نہ کرے اور بری باتوں سے منع نہ کرے۔

(سنن الترمذی، حدیث:1921)

 

حدیث: (459) لوگوں پر مہربانی کرو

حضرت جریر بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام  نے فرمایا:

لاَ يَرْحَمُ اللّٰهُ مَنْ لاَ يَرْحَمُ النَّاسَ

اللّٰہ تعالیٰ اس پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔

( صحیح بخاری، حديث: 7376)

 

حدیث: (460) مسلمان مثل جسدِ واحد ہیں

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور مجسم نے فرمایا:

تَرَى المُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ وَتَوَادِّهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ، كَمَثَلِ الجَسَدِ، إِذَا اشْتَكَى عُضْوًا تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ جَسَدِهِ بِالسَّهَرِ وَالحُمَّى

تم مسلمانوں کو آپس کی رحمت، محبت اور مہربانی میں ایک جسم کی طرح دیکھو گے کہ جب ایک عضو بیمار ہوجائے تو جسم کے سارے اعضاء ایک دوسرے کو بے خوابی اور بخار کی طرف بلاتے ہیں۔

(صحیح بخاری، حدیث:6011)

 

حدیث: (461) یتیم کا کفیل، رسول اللّٰہکا رفیق

حضرت سہل بن سعد رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:

أَنَا وَكَافِلُ اليَتِيمِ فِي الجَنَّةِ هَكَذَا

میں اور یتیم کا پالنے والا، خواہ اپنوں کا ہو یا غیر کا جنت میں اس طرح ہوں گے۔

پھر آپ نے کلمہ اور بیچ کی انگلی سے اشارہ فرمایا (اور ان کے درمیان کچھ کشادگی فرمائی)۔

( صحیح بخاری، حدیث: 6005)

Share:
keyboard_arrow_up