Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 71 of 116

حدیث: (417) خیر ہی خیر

حضرت صہیب رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

مومن کا معاملہ عجیب ہے کہ اس کے ہر کام میں بھلائی ہے اور یہ شرف مومن کے سوا کسی اور کو حاصل نہیں ہے

إِنْ أَصَابَتْهُ سَرَّاءُ شَكَرَ، فَكَانَ خَيْرًا لَهُ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ، صَبَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ

اگر اسے خوشی کا موقع نصیب ہو اور اس پر خدا کا شکر بجا لائے تو اس میں اس کے لیے بہتری ہے اور اگر کبھی مصیبت پہنچے اور وہ اس پر صبر کرے تو اس میں بھی اس کے لیے بہتری ہے۔

(صحیح مسلم، حدیث: 64 (2999))

 

حدیث: (418) نیک بختی اور بدبختی کی علامات

حضرت سعد رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار دو عالم نے فرمایا:

مِنْ سَعَادَةِ ابْنِ آدَمَ رِضَاهُ بِمَا قَضَى اللّٰهُ لَهُ، وَمِنْ شَقَاوَةِ ابْنِ آدَمَ تَرْكُهُ اسْتِخَارَةَ اللّٰهِ، وَمِنْ شَقَاوَةِ ابْنِ آدَمَ سَخَطُهُ بِمَا قَضَى اللّٰهُ لَهُ

آدمی کی نیک بختی یہ ہے کہ جو کچھ اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے لیے مقدر کردیا ہے اس پر راضی رہے اور آدمی کی بدبختی یہ ہے کہ وہ خدا سے بھلائی مانگنا چھوڑ دے اور آدمی کی بدبختی یہ بھی ہے کہ خدا نے اس کے بارے میں جو بھی مقدر کردیا ہے اس پر آزُردہ ہو۔

(سنن الترمذی، حدیث:2151)

 

حدیث: (419) اعلی کو نہیں ادنیٰ کو دیکھو

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا:

إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي المَالِ وَالخَلْقِ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُ

جب تم میں سے کوئی اسے دیکھے جسے اس پر مال و دولت اور اعضا میں بڑائی دی گئی ہے تو اسے بھی دیکھ لے جو اس سے نیچے ہے۔

(صحیح بخاری،حدیث: 6490)

 

حدیث: (420) شکریہ ادا کرو

حضرت ابو سعید خدری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:

مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللّٰهَ

جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللّٰہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔

(سنن الترمذی، حدیث:1955)

 

حدیث: (421) توکل

حضرت عمرو بن العاص رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ نے فرمایا:

وَمَنْ تَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ كَفَاهُ التَّشَعُّبَ

جو شخص اللّٰہ تعالیٰ پر توکل کرلے اور اپنے تمام کاموں کو خدا کے سپرد کردے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے لیے کافی ہے۔

(سنن ابن ماجہ،حدیث:4166)

 

حدیث: (422) توکل کی برکات

حضرت فاروق اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور کو فرماتے ہوئے سنا:

لَوْ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَوَكَّلُونَ عَلَى اللّٰهِ حَقَّ تَوَكُّلِهِ لَرُزِقْتُمْ كَمَا يُرْزَقُ الطَّيْرُ تَغْدُو خِمَاصًا وَتَرُوحُ بِطَانًا

اگر تم لوگ خدا پر توکل کرلو جیسا کہ توکل کا حق ہے تو وہ تم کو اس طرح روزی دے گا جس طرح پرندوں کو روزی دیتا ہے کہ وہ صبح کو نکلتے ہیں اور شام کو شکم سیر ہو کر واپس لوٹتے ہیں۔

(سنن الترمذی، حدیث:2344 )

 

حدیث: (423) اپنی ملک پر بھروسا نہ کرو

حضرت ابو ذر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ نے فرمایا:

حلال کو اپنے اوپر حرام کرلینے اور مال کو ضائع کردینے کا نام ترک دنیا نہیں ہے بلکہ دنیا سے بے رغبتی یہ ہے

أَنْ لَا تَكُونَ بِمَا فِي يَدَيْكَ أَوْثَقَ مِمَّا فِي يَدِ اللّٰهِ

کہ جو کچھ (مال و دولت) تیرے ہاتھوں میں ہے اس پر بھروسہ نہ کر بلکہ اس پر بھروسہ کر جو باری تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے۔

(سنن الترمذی، حدیث: 2340)

Share:
keyboard_arrow_up