Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 60 of 116

حدیث: (346) نفاق پیدا کرنے والا عمل

حضرت جابر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا:

الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ، كَمَا يُنْبِتُ الْمَاءُ الزَّرْعَ

گانا دل میں ایسے نفاق پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو پروان چڑھاتا ہے۔

(شعب الایمان ،حدیث:4746)

 

حدیث: (347) بانسری کی آواز پر رسول اللّٰہ کا رد عمل

حضرت نافع رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما کے ساتھ جارہا تھا کہ آپ نے باجے کی آواز سنی، آپ نے اپنی انگلیاں کانوں میں ڈال لیں اور وہاں سے دور ہٹ گئے ،کچھ دور جانے کے بعد مجھ سے پوچھا:اے نافع! اب وہ آواز تو نہیں آرہی؟ میں نے عرض کی: نہیں، تب آپ نے انگلیاں کانوں سے ہٹالیں اور فرمایا:

كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَ صَوْتَ يَرَاعٍ فَصَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعْتُ

میں ایک بار رسول اللّٰہ کے ساتھ تھا تو حضور نے بانسری کی آواز سنی آپ نے وہی کیا جو میں نے کیا (یعنی اپنی انگلیاں کانوں میں ڈال لیں)

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ:

اس وقت میں چھوٹا تھا (اسی لیے حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ عنہما نے مجھے کان بند کرنے کا حکم نہ دیا)۔ (مشکاۃ المصابیح،حدیث: 4811)

 

حدیث: (348)گانا سننے کا عذاب

حضرت انس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ غیب بتانے والے آقا و مولیٰ نے فرمایا:

مَنْ جَلَسَ إلَى قَيْنَةٍ يَسْمَعُ مِنْهَا صُبَّ فِي أُذُنَيْهِ الْآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

جو گانے والی لونڈی (گلوکارہ) کی مجلس میں اس کا گانا سنے گا قیامت کے دن اس کے کان میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔

(احکام القراٰن لابن العربی،سورۃ اللقمان،ص448)

(فی زمانہ موبائل فونز کے ذریعے گانے سننے اور دیکھنے والے اس حدیث مبارکہ سے عبرت حاصل کریں)

 

حدیث: (349) ہر نشہ آور چیز حرام ہے

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:

إِنَّ اللّٰهَ تَعَالَى حَرَّمَ الْخَمْرَ وَالْمَيْسِرَ وَالْكُوبَةَ وَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ

بے شک اللّٰہ تعالیٰ نے شراب، جوا اور باجے (موسیقی کے آلات) حرام فرمادیے نیز ہر نشہ آور چیز کو بھی حرام کردیا۔

(مشکاۃ المصابیح، حدیث:4503)

 

حدیث: (350) آفات زبان

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

بندہ رضائے الٰہی کا کوئی کلمہ بول دیتا ہے جس کی پرواہ بھی نہیں کرتا اللّٰہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اسکے درجے بڑھادیتا ہے

وَإِنَّ العَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللّٰهِ، لاَ يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّم

اور بندہ اللّٰہ تعالیٰ کی ناراضی کی کوئی بات کردیتا ہے جس کی پرواہ بھی نہیں کرتا اور اسکی وجہ سے دوزخ میں گرجاتا ہے۔

(صحیح بخاری ، حدیث: 6478)

 

حدیث: (351) زبان کے خطرے

حضرت سفیان بن عبد اللّٰہ ثقفی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:میں نے عرض کی:

يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَيَّ، فَأَخَذَ بِلِسَانِ نَفْسِهِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا

یارسول اللّٰہ ! جن چیزوں کا آپ مجھ پر خوف کرتے ہیں ان میں زیادہ خطرناک کیا چیز ہے؟ حضور نے اپنی زبان پکڑی اور فرمایا: یہ۔

(دیکھیے: سنن الترمذی، حدیث:2410)

Share:
keyboard_arrow_up