حدیث: (292) کتا اور تصویریں
حضرت ابو طلحہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول معظم ﷺ نے فرمایا:
لاَ تَدْخُلُ المَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ صُورَةٌ
اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے جہاں کتا اور تصویریں ہوں۔
(صحیح بخاری ، حدیث: 3322)
حدیث: (293) بار بار دھوکا نہ کھاؤ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
لاَ يُلْدَغُ المُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ
مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔
(صحیح بخاری ، حدیث: 6133)
حدیث: (294) مخلوق کی اطاعت میں خالق کی نافرمانی نہ کرو
حضرت نوّاس بن سِمعان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور مجسم ﷺ نے فرمایا:
لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ
خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔
(مشکاۃ المصابیح، حدیث:3696)
حدیث: (295) دوسروں کی دیکھا دیکھی برائی نہ کرو
حضرت حذیفہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رہبر مکرم ﷺ نے فرمایا:
لَا تَكُونُوا إِمَّعَةً، تَقُولُونَ: إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَحْسَنَّا، وَإِنْ ظَلَمُوا ظَلَمْنَا، وَلَكِنْ وَطِّنُوا أَنْفُسَكُمْ، إِنْ أَحْسَنَ النَّاسُ أَنْ تُحْسِنُوا، وَإِنْ أَسَاءُوا فَلَا تَظْلِمُوا
تم لوگ دوسروں کی پیروی نہ کرو کہ کہنے لگو: اگر لوگ بھلائی کریں گے تو ہم بھی بھلائی کریں گے اور اگر لوگ ظلم کریں گے تو ہم بھی ظلم کریں گے بلکہ تمہیں چاہیے کہ اپنے نفس کو سمجھاؤ کہ اگر لوگ بھلائی کریں تو تم بھی بھلائی کرو اور اگر وہ برائی کریں تو تم ہر گز ظلم نہ کرنا۔
(سنن الترمذی، حدیث:2007)
حدیث: (296) موسیقی کے آلات
حضرت ابو امامہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آقا ﷺ نے فرمایا:
بے شک اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے جہانوں کے لیے رحمت اور جہانوں کے لیے ہدایت بنا کر بھیجا
وَأَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِمَحْقِ الْمَعَازِفِ وَالْمَزَامِيرِ وَالْأَوْثَانِ وَالصُّلُبِ وَأَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ
اور مجھے میرے عزت و جلال والے رب نے باجوں اور مزامیر (موسیقی کے آلات) اور بتوں اور صلیبوں اور جاہلیت کی چیزیں مٹانے کا حکم دیا۔
(مسند احمد،حدیث: 3654)
حدیث: (297) امراء اور عورتیں محتاط رہیں
حضرت عمران بن حصین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ غیب بتانے والے آقا ﷺ نے فرمایا:
اطَّلَعْتُ فِي الجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ
میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو مجھے اس میں غریب لوگ زیادہ نظر آئے اور میں نے جہنم میں جھانک کر دیکھا تو اس میں مجھے عورتیں زیادہ نظر آئیں۔
(صحیح بخاری ،حدیث: 3241)
حدیث: (298) غیر مسلموں کی مشابہت حرام ہے
حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نور مجسم ﷺ نے فرمایا:
مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ
جو کسی قوم سے مشابہت کرے گا وہ (قیامت میں) انہی میں سے ہوگا۔
(سنن ابی داؤد، حدیث:4031)

