Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 44 of 116

 حدیث: (230) کامل مومن

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

أَكْمَلُ المُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ

مسلمانوں میں کامل ایمان والا وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو اور تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے حق میں بہتر ہو۔

(سنن الترمذی، حدیث:1162)

 

حدیث: (231) بیوی کے حقوق

حضرت حکیم بن معاویہ القشیری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی:

یارسول اللّٰہ ! ہم میں سے کسی کی بیوی کا اس پر کیا حق ہے؟

فرمایا:

أَنْ تُطْعِمَهَا إِذَا طَعِمْتَ، وَتَكْسُوَهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ، أَوِ اكْتَسَبْتَ، وَلَا تَضْرِبِ الْوَجْهَ، وَلَا تُقَبِّحْ، وَلَا تَهْجُرْ إِلَّا فِي الْبَيْتِ

جب تم کھاؤ تو اسے کھلاؤ اور جب تم پہنو تو اسے پہناؤ اور منہ پر نہ مارو اور اسے برا نہ کہو اور گھر کے علاوہ سزا کے لیے اس کو علیحدہ نہ کرو۔

(سنن ابی داؤد،حدیث:2142)

 

حدیث: (232) طلاق کا نا پسند ہونا

حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:

أَبْغَضُ الْحَلَالِ إِلَى اللّٰهِ تَعَالَى الطَّلَاقُ

تمام حلال چیزوں میں اللّٰہ تعالیٰ کو طلاق سخت نا پسند ہے۔

(سنن ابی داؤد، حدیث:2178)

 

حدیث: (233) بچوں کو سب سے پہلے کلمہ سکھاؤ

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول معظم نے فرمایا:

اپنے بچوں کی زبان سے سب سے پہلے ”لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ ﷺ “ کہلواؤ اور موت کے وقت اسی کلمہ کی تلقین کرو۔

(شعب الایمان،حدیث:8282)

 

حدیث: ( 234) عقیقہ کرنا اور نام رکھنا

حضرت سمرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور مجسم نے فرمایا:

الغُلَامُ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ يُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ، وَيُسَمَّى، وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ

بچہ اپنے عقیقہ کے سلسلے میں گروی ہوتا ہے، اس کی پیدائش کے ساتویں دین اس کی طرف سے جانور ذبح کیا جائے اور اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے۔

(سنن الترمذی، حدیث: 1522)

 

حدیث: (235) اچھی تربیت، اولاد کے لیے بہترین تحفہ

حضرت سعید بن العاص رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم  نے فرمایا:

مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ

کسی والد نے اپنی اولاد کو حسنِ ادب سے بہتر عطیہ نہیں دیا۔

(سنن الترمذی، حدیث:1952)

 

حدیث: (236) اولاد کا حق

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

باپ پر بچے کا یہ بھی حق ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اس کو اچھے آداب سکھائے۔

(دیکھیے: شعب الایمان، حدیث:8291)

 

حدیث: (237) نماز کی تلقین

حضرت عمرو بن شعیب رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نور مجسم نے فرمایا:

مُرُوا أَوْلَادَكُمْ بِالصَّلَاةِ وَهُمْ أَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا، وَهُمْ أَبْنَاءُ عَشْرٍ وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ

اپنے بچوں کو نماز پڑھنے کا حکم دو جب وہ سات سال کے ہوجائیں اور جب دس سال کے ہوجائیں تو نماز میں غفلت پر مارو اور ان کے بستر بھی علیحدہ کردو۔

(سنن ابی داؤد، حدیث:495)

Share:
keyboard_arrow_up