Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 43 of 116

 حدیث: (223) اسلامی ضابطہ حیات

حضرت انس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے طویل روایت میں ہے کہ ایک صحابی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے کہا:

میں ہمیشہ ساری رات نماز پڑھا کروں گا،

دوسرے نے کہا:میں ہمیشہ دن کا روزہ رکھوں گا، کبھی افطار نہیں کروں گا،

تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے الگ رہوں گا، کبھی نکاح نہ کروں گا ۔

پھر نبی پاک ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم لوگوں نے ایسا ایسا کہا ہے

أَمَا وَاللّٰهِ إِنِّي لَأَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَتْقَاكُمْ لَهُ، لَكِنِّي أَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأُصَلِّي وَأَرْقُدُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي

خبردار رہو! خدا کی قسم! میں تم سب میں اللّٰہ تعالیٰ سے زیادہ ڈرنے والا اور تقویٰ والا ہوں لیکن میں روزے بھی رکھتا ہوں ، افطاربھی کرتا ہوں ، نماز بھی پڑھتا ہوں، سوتا بھی ہوں، نکاح بھی کرتا ہوں پس جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں۔

(دیکھیے:صحیح بخاری، حدیث: 5063)

 

حدیث: (224) نکاح کی اہمیت

حضرت عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور مجسم نے فرمایا:

يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ، مَنِ اسْتَطَاعَ البَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ

اے نوجوانوں! تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھے وہ ضرور نکاح کرے کیونکہ نکاح نگاہ نیچی کرنے والا ہے اور شرمگاہ کا محافظ ہے اورجو اس کی طاقت نہ رکھے وہ روزے لازم کرلے کہ یہ روزے اس کی حفاظت ہیں۔

(دیکھیے: صحیح بخاری، حدیث: 5066)

 

حدیث: (225) نکاح آدھا دین ہے

حضرت انس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:

إِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ نِصْفَ الدِّينِ فَلْيَتَّقِ اللّٰهَ فِي النِّصْفِ الْبَاقِي

جب بندے نے نکاح کرلیا تو اپنا آدھا دین مکمل کرلیا پس باقی آدھے دین میں اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرے۔

(مشکاۃ المصابیح، حدیث:3096)

 

حدیث: (226) برکت والا نکاح

حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول معظم نے فرمایا:

إِنَّ أَعْظَمَ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مُؤْنَةً

بڑی برکت والا نکاح وہ ہے جس میں بوجھ کم ہو

یعنی: فریقین کا خرچ کم ہو۔ (مشکاۃ المصابیح، حدیث: 3097)

 

حدیث: (227) دنیا کا بہترین مال و متاع

حضرت عبد اللّٰہ بن عمرو رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نور مجسم نے فرمایا:

الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ

ساری دنیا مال و متاع ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔

(صحیح مسلم،حدیث: 64(1467))

 

حدیث: (228) شوہر کا حق

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ نے فرمایا:

لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ المَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا

اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کسی کو سجدہ کرے تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔

لیکن عورت کو سجدہ کا نہیں البتہ اطاعت کا حکم ضرور دیا گیا ہے۔ (سنن الترمذی، حدیث:1159 )

 

حدیث: (229) وہ عورت جنتی ہے

حضرت ام سلمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ نے فرمایا:

أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الجَنَّةَ

جو عورت اس حال میں انتقال کرے کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ جنتی ہے۔

(سنن الترمذی، حدیث:1161)

Share:
keyboard_arrow_up