Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 36 of 116

 حدیث: (180) عمامہ باندھنا سنت ہے

حضرت ابو درداء رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جان کائنات نے فرمایا:

إِنَّ اللّٰهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى أَصْحَابِ الْعَمَائِمِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ

بے شک اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے جمعہ کے دن عمامہ باندھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔

(مسند الشامیین للطبرانی، حدیث: 3487)

 

حدیث: (181) ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ کی تسبیح و حمد کرنا

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا:

أَوَّلُ مَنْ يُدْعَى إِلَى الْجَنَّةِ الَّذِينَ يَحْمَدُونَ اللهَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ

قیامت کے دن سب سے پہلے جنت کی طرف ان لوگوں کو بلایا جائے گا جو خوشی و غم (ہر حال) میں اللّٰہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہیں۔

(شعب الایمان،حدیث:4063)

 

حدیث: (182) انسان کے اعضاء کا صدقہ

حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور ﷺ  نے فرمایا:

إِنَّهُ خُلِقَ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَى سِتِّينَ وَثَلَاثِمِائَةِ مَفْصِلٍ

انسان تین سو ساٹھ اعضاء کے ساتھ پیدا کیا گیا

پس جو شخص اللّٰہ تعالیٰ کی تکبیر ، تحمید، تہلیل اور تسبیح کہے اور لوگوں کے راستے سے کانٹا یا ہڈی ہٹائے یا نیکی کا حکم دے یا برائی سے روکے، ان تین سو ساٹھ جوڑوں کی گنتی کے برابر

فَقَد يَمْشِي يَوْمَئِذٍ وَقَدْ زَحْزَحَ نَفْسَهُ عَنِ النَّارِ

تو اس دن وہ زمین پر یوں چلے گا کہ اس نے اپنے آپ کو جہنم سے دور کرلیا ہے۔

(صحیح مسلم، حدیث: 54(1007))

 

حدیث: (183) نیکی بھی صدقہ ہے

حضرت جابر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ

ہر بھلائی صدقہ ہے۔

(صحیح بخاری، حدیث: 6021)

 

حدیث: (184) صدقے کے فائدے

حضرت انس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سےروایت ہے کہ غیب بتانے والے آقا  نے فرمایا:

إِنَّ الصَّدَقَةَ لَتُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ وَتَدْفَعُ مِيتَةَ السُّوءِ

صدقہ اللّٰہ تعالیٰ کے غضب کو بجھاتا ہے اور بُری موت کو دور کرتا ہے۔

(سنن الترمذی، حدیث: 664)

 

حدیث: (185) صدقہ دو، اللّٰہ تعالیٰ بھی عطا کرے گا

حضرت اسماء رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ نے فرمایا:

أَنْفِقِي، وَلاَ تُحْصِي، فَيُحْصِيَ اللّٰهُ عَلَيْكِ، وَلاَ تُوعِي، فَيُوعِيَ اللّٰهُ عَلَيْكِ

خوب خرچ کرو اور مت گنو ورنہ اللّٰہ تعالیٰ بھی شمار کرے گا اور نہ بچاؤ ورنہ اللّٰہ تعالیٰ بھی تم سے بچائے گا جتنا ہوسکے راہ خدا میں خرچ کرو۔

( صحیح بخاری، حدیث: 2591)

 

حدیث: (186) افضل صدقہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی:

یا رسول اللّٰہ کس صدقے کا زیادہ اجر ہے؟

فرمایا:

أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ حَرِيصٌ، تَأْمُلُ الغِنَى، وَتَخْشَى الفَقْرَ، وَلاَ تُمْهِلْ حَتَّى إِذَا بَلَغَتِ الحُلْقُومَ، قُلْتَ لِفُلاَنٍ كَذَا، وَلِفُلاَنٍ كَذَا، وَقَدْ كَانَ لِفُلاَنٍ

جو تم اپنی تندرستی اور بخل کی حالت میں صدقہ دو جبکہ تمہیں فقیری کا خوف اور امیری کی امید ہو اور اتنی دیر نہ کرو کہ جب جان گلے میں پہنچے تو تم کہو کہ فلاں کو اتنا دینا اور فلاں کو اتنا ، حالانکہ وہ مال تو فلاں کا ہو ہی چکا ہوگا۔

(صحیح بخاری، حدیث: 2748)

Share:
keyboard_arrow_up