Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 34 of 116

حدیث: (166) برائی سے روکنا نہایت ضروری ہے

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور کو فرماتے سنا:

إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللّٰهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ

بے شک جب لوگ کوئی بات خلاف شرع ہوتی دیکھیں اور اسے اپنے ہاتھ سے نہ روکیں تو عنقریب اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو اپنے عذاب میں مبتلا کردے گا۔

(دیکھیے: سنن الترمذی، حدیث:2168)

 

حدیث: (167) امر بالمعروف و نہی عن المنکر

حضرت حذیفہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ غیب بتانے والے آقا نے فرمایا:

وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَأْمُرُنَّ بِالمَعْرُوفِ وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ المُنْكَرِ أَوْ لَيُوشِكَنَّ اللّٰهُ أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عِقَابًا مِنْهُ ثُمَّ تَدْعُونَهُ فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ

اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم لوگ نیکی کا حکم دیتے رہو اور برائی سے منع کرتے رہو ورنہ اللّٰہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب نازل فرمائے گا پھر تم اس سے دعا کرو گے لیکن تمہاری دعا قبول نہ ہوگی۔

(سنن الترمذی، حدیث: 2169)

 

حدیث: (168) بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ

حضرت جریر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ غیب بتانے والےآقا  نے فرمایا:

مَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً حَسَنَةً، فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ، كُتِبَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا، وَلَا يَنْقُصُ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْءٌ، وَمَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً سَيِّئَةً، كُتِبَ عَلَيْهِ مِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا، وَلَا يَنْقُصُ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْءٌ

جو اسلام میں کوئی اچھا طریقہ ایجاد کرے ، اس کے جانے کے بعد اس پر عمل کیا جائے تو اسے اس کا ثواب ملے گا اور اس پر عمل کرنے والوں کا بھی ثواب ملے گا جبکہ ان کے اجر میں کوئی کمی نہ ہوگی اور اسلام میں برا طریقہ ایجاد کرنے والے کو اس ایجاد کا بھی گناہ ہے اور اس پر عمل کرنے والوں کا بھی گناہ اسے ملے گا جبکہ ان کے گناہوں میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی۔

(دیکھیے: صحیح مسلم، حدیث: 15(1017))

 

حدیث: (169) موجودہ دور میں سنت اپنانے کا اجر

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

جو شخص فساد امت کے وقت میری سنت پر عمل کرے گا اس کو سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔

(مشکاۃ المصابیح، حدیث:176 )

 

حدیث: (170) داڑھی رکھنا واجب ہے

حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جان کائنات نے فرمایا:

خَالِفُوا المُشْرِكِينَ: وَفِّرُوا اللِّحَى، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ

مشرکوں کی مخالفت کرو، داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کترواؤ۔

(صحیح بخاری، حدیث: 5892)

 

حدیث: (171) جبریل امین! محافظِ ناموسِ رسالت کے مدد گار

حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ:

رسول اللّٰہ حضرت حسان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے لیے مسجد نبوی میں منبر رکھتے اور حضرت حسان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اس پر کھڑے ہو کر حضور  کی شان میں فخریہ اشعار (نعت) پڑھتے یا حضور کی طرف سے مشرکوں کی ہجو کا جواب دیتے،

حضور فرماتے تھے کہ:

إِنَّ اللّٰهَ يُؤَيِّدُ حَسَّانَ بِرُوحِ القُدُسِ مَا يُفَاخِرُ، أَوْ يُنَافِحُ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

جب تک حسان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ میرے بارے میں فخریہ اشعار پڑھتے رہتے ہیں یا میری طرف سے مدافعانہ جواب دیتے ہیں تو حضرت جبریل علیہ السلام ان کی مدد فرماتے رہتے ہیں۔

(سنن الترمذی، حدیث2846)

Share:
keyboard_arrow_up