Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 31 of 116

 حدیث: (149) تین مواقع اور جنّت کا سودا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرور عالم  نے فرمایا:

رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ، وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ دَخَلَ عَلَيْهِ رَمَضَانُ ثُمَّ انْسَلَخَ قَبْلَ أَنْ يُغْفَرَ لَهُ، وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ عِنْدَهُ أَبَوَاهُ الكِبَرَ فَلَمْ يُدْخِلَاهُ الجَنَّةَ

اس کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے، اس کی ناک خاک آلود ہو جس پر رمضان آئے اور پھر اس کی مغفرت سے پہلے گزرجائے ( یعنی وہ عبادت کرکے خود کو نہ بخشوائے)، اس کی ناک خاک آلود ہو جو اپنے ماں باپ کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پائے اور ان کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہو۔

(سنن الترمذی، حدیث: 3545)

 

حدیث: (150) اعتکاف سنت ہے

حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَعْتَكِفُ العَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ

رسول اکرم رمضان کے آخری دس دن اعتکاف کرتے تھے۔

(صحیح بخاری ، حدیث: 2026)

 

حدیث: (151) حج گناہوں سے پاک کرتا ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللّٰہ نے فرمایا:

مَنْ حَجَّ هَذَا البَيْتَ، فَلَمْ يَرْفُثْ، وَلَمْ يَفْسُقْ، رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ

جس نے حج کیا اور اس میں کوئی بیہودہ بات نہ کی اور نہ ہی نافرمانی کی وہ اس طرح (گناہوں سے پاک) واپس آئے گا جیسے آج ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔

(صحیح بخاری ،حدیث: 1819)

 

حدیث: (152) رمضان میں عمرہ کرنا

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا:

فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً

رمضان میں عمرہ کرنے کا حج کرنے کے برابر ثواب ہے۔

( دیکھیے: صحیح بخاری ، حدیث: 1863)

 

حدیث: (153) عورت کا اکیلے سفر کرنا

حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکار دو عالم نے فرمایا:

لاَ تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَمٌ

عورت بغیر محرم کے ہر گز سفر نہ کرے (خواہ حج ہی کا سفر ہو)۔ (صحیح بخاری،حدیث: 3006 ملتقطاً)

 

حدیث: (154) مزارِ سیّد کائنات کی حاضری

حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نور مجسم نے فرمایا:

جس نے حج کیا اور میرے وصال کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ ایسا ہے جیسے میری (ظاہری) زندگی میں میری زیارت سے مشرف ہوا۔  (شعب الایمان ،حدیث:3857)

Share:
keyboard_arrow_up