اللّٰهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ عِنْدَكَ، اللّٰهُمَّ مَا رَزَقْتَنِي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ قُوَّةً لِي فِيمَا تُحِبُّ، اللّٰهُمَّ وَمَا زَوَيْتَ عَنِّي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ فَرَاغًا لِي فِيمَا تُحِبُّ
اے خدائے ذوالجلال! مجھے اپنی محبت عطا فرما اور اس کی محبت بھی جس کی محبت تیرے ہاں فائدہ دے، الٰہی! تو مجھے جو میری پسندیدہ چیز دے تو اس میں مجھے وہ قوت بخش جسے تو پسند فرماتا ہے اور جو میری محبوب چیز تو مجھ سے دور رکھے تو مجھے اپنی پسندیدہ چیز میں اتنی رغبت دے کہ اس چیز سے فراغت مل جائے۔ (سنن الترمذی، حدیث:3491)
حدیث :(598) میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ، اللّٰهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي، وَمِنَ المَاءِ البَارِدِ
اے مالک لم یزل! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور تیرے محبوبوں کی محبت بھی، اور وہ عمل مانگتا ہوں، جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے، الٰہی! اپنی محبت کو میرے جان و مال ، اہل و عیال اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ محبوب بنادے ۔ (سنن الترمذی، حدیث:3490)
حدیث :(599) اللہ کی عطا کو کوئی روک نہیں سکتا
اللّٰهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدّ
اے خالق و مالک! جو تو عطا کرے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دے وہ کوئی دے نہیں سکتا اور تیرے مقابل کسی مالدار کو اس کا مال نفع نہیں دے سکتا ۔ (صحیح بخاری، حديث: 844)
حدیث :(600) زندگی اور موت کی دعا
اللّٰهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ، وَقُدْرَتِكَ عَلَى الْخَلْقِ، أَحْيِنِي مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِي، اللّٰهُمَّ وَأَسْأَلُكَ خَشْيَتَكَ فِي الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، وَأَسْأَلُكَ كَلِمَةَ الْحَقِّ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ، وَأَسْأَلُكَ الْقَصْدَ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَأَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَأَسْأَلُكَ قُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْقَطِعُ، وَأَسْأَلُكَ الرِّضَاءَ بَعْدَ الْقَضَاءِ، وَأَسْأَلُكَ بَرْدَ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَأَسْأَلُكَ لَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَالشَّوْقَ إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، اللّٰهُمَّ زَيِّنَّا بِزِينَةِ الْإِيمَانِ، وَاجْعَلْنَا هُدَاةً مُهْتَدِينَ
اے اللہ تعالیٰ! اپنے علم غیب اور مخلوق پر اپنی قدرت کے صدقے میں مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک تو میرے لیے زندگی کو بہتر جانے اور وفات دیدے جب تو میرے لیے موت کو بہتر جانے، یارب !میں تجھ سے تیرا خوف مانگتا ہوں ظاہر و باطن میں اور حق کہنے کی توفیق مانگتا ہوں خوشی اور غضب میں اور میانہ روی مانگتا ہوں امیری اور غریبی میں اور تجھ سے کبھی نہ ختم ہونے والی نعمتیں مانگتا ہوں اور تجھ سے آنکھ کی دائمی ٹھنڈک مانگتا ہوں اور تیرے فیصلے پر راضی رہنے کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے موت کے بعد آرام دہ زندگی مانگتا ہوں اور تجھ سے تیرے دیدار کی لذت اور تیری ملاقات کا شوق مانگتا ہوں کسی مضر شے کے نقصان اور گمراہ کرنے والے فتنے کے بغیر ، اے اللہ تعالیٰ! ہمیں ایمان کی زینت سے آراستہ فرما اور ہمیں ہدایت دینے والا اور ہدایت پانے والا بنا۔
Page 112 of 116

