Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 111 of 116
حدیث :(594) ایک جامع دعا
رَبِّ أَعِنِّي وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ، وَانْصُرْنِي وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ، وَامْكُرْ لِي وَلَا تَمْكُرْ عَلَيَّ، وَاهْدِنِي وَيَسِّرِ الْهُدَى لِي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ بَغَى عَلَيَّ، رَبِّ اجْعَلْنِي لَكَ شَكَّارًا، لَكَ ذَكَّارًا، لَكَ رَهَّابًا، لَكَ مُطِيعًا، إِلَيْكَ مُخْبِتًا، إِلَيْكَ أَوَّاهًا مُنِيبًا، رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِي، وَاغْسِلْ حَوْبَتِي، وَأَجِبْ دَعْوَتِي، وَاهْدِ قَلْبِي، وَسَدِّدْ لِسَانِي، وَثَبِّتْ حُجَّتِي، وَاسْلُلْ سَخِيمَةَ قَلْبِي
اے رب کریم! میری مدد فرما،میرے خلاف دوسروں کی مدد نہ کر، مجھے فتح عطا فرما ،میرے خلاف کسی کو فتح نہ دے ، میرے لیے تدبیر فرما اور میرے خلاف کسی کے لیے تدبیر نہ فرما، مجھے ہدایت عطا فرما اور میرے لیے ہدایت پر عمل کرنا آسان فرما، مجھے اپنے باغیوں پر فتح عطا فرما، الٰہی! مجھے اپنا شکر ادا کرنے والا، اپنا ذکر کرنے والا ، تجھ سے ڈرنے والا، تیری اطا عت کرنے والا، تیری طرف رجوع کرنے والا، آہ وزاری کرنے والا اور اپنی طرف لوٹنے والا بنا،یارب! میری توبہ قبول فرما، میرے گناہ دھو ڈال، میری دعا قبول فرما، میرے دل کو ہدایت عطا فرما ، میری زبان درست رکھ ،میری دلیل مضبوط کر اور میرے سینے کی سیاہی کو دور فرمادے۔(سنن ابن ماجہ،حديث: 3830)
حدیث :(595) ہمیں بڑھادے اور مت گھٹا
اللّٰهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا، وَأَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا، وَأَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا، وَآثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَيْنَا، وَارْضِنَا وَارْضَ عَنَّا
اے رحمن و رحیم! ہمیں بڑھادے اور مت گھٹا، ہمیں عزت عطا فرما اور ہمیں ذلت نہ دے، ہمیں نعمتیں عطا فرمااور ہمیں محروم نہ کر، ہم کو ترجیح دے اور ہم پر دوسروں کو ترجیح نہ دے، ہمیں اپنے سے راضی رکھ اور تو ہم سے راضی ہوجا۔ (سنن الترمذی، حدیث: 3173)
حدیث :(596) خوفِ خدا مانگو!
اللّٰهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ اليَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا، وَاجْعَلْهُ الوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا
اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے خوف سے وہ حصہ عطا فرما جس سے تو ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان روک ہو جائے اور اپنی اطاعت سے وہ حصہ عطا فرما جس سے تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچا دے اور یقین کا وہ حصہ عطا فرما جس سے تو ہم پر دنیاوی مصیبتیں آسان فرمادے، الٰہی! ہمیں ہمارے کانوں اور آنکھوں اور قوت سے فائدہ دے جب تک تو ہمیں زندہ رکھے اور اسے ہمارا وارث بنا اور ہمارا غضب ان پر ڈال جو ہم پر ظلم کریں اور ہم کو ان پر فتح دے جو ہم سے دشمنی کریں اور ہمارے دین میں ہم پر مصیبت نہ آنے دے اور دنیا کو ہماری زندگی کا مطلوب نہ بنا اور نہ ہمارے علم کا مقصود بنا اور ہم پر اسے مسلط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کرے۔(سنن الترمذی، حدیث:3502)
حدیث :(597) اے اللہ! اپنی محبت عطا فرما
Share:
keyboard_arrow_up