اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ، وَالْقِلَّةِ، وَالذِّلَّةِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أَظْلِمَ، أَوْ أُظْلَمَ
اے میرے مالک! میں تیری پناہ لیتا ہوں فقیری سے اور کمی سے اور ذلت سے، اس بات سے کہ میں کسی کو ستاؤں یا کوئی مجھے ستائے۔ (سنن ابی داؤد،حديث: 1544)
حدیث :(588) میرے دل کو نفاق سے محفوظ فرما
اللّٰهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ
اے مالک الملک! میرے دل کو نفاق سے محفوظ فرما، میرے عمل کو ریا سے، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک فرمادے۔(مشکاۃ المصابیح، حدیث:2501)
حدیث :( 589) اے اللہ تعالیٰ! مجھے بخش دے،
اللهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي
اے اللہ تعالیٰ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت اور عافیت اور رزق عطا فرما۔ (صحیح مسلم، حديث: 34 (2697))
حدیث :(590) بدن کی عافیت عطا فرما
اللّٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي، اللّٰهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي، اللّٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي
اے میرے پروردگار! مجھے میرے بدن میں عافیت عطا فرما، یارب! مجھے میرے کانوں میں عافیت عطا فرما، الٰہی! مجھے میری آنکھوں میں عافیت عطا فرما۔ (سنن ابی داؤد،حديث: 5090)
حدیث :( 591) میں تجھ سے ہدایت مانگتا ہوں
اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى
اے خالق و مالک! میں تجھ سے ہدایت مانگتا ہوں اور تقویٰ اور پاک دامنی اور غنا کا سوال کرتا ہوں۔ (صحیح مسلم،حديث: 72 (2721))
حدیث :( 592) دین اور معاملات کی حفاظت کی دعا
اللهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي، وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ
اے رب ذوالجلال! میرا دین ٹھیک فرمادے جو میرے تمام معاملات کا محافظ ہےاور میری دنیا کو بھی درست فرما جس میں میں زندگی گزارتا ہوں، اور میری آخرت کو بھی سنوار دے جہاں مجھے لوٹ کے جانا ہے اور میری زندگی کو ہر بھلائی میں اضافے کا سبب بنادے اور میری موت کو میرے لیے ہر تکلیف سے راحت کا ذریعہ بنادے۔(صحیح مسلم، حديث: 71 (2720))
حدیث :( 593) خطاؤں کی مغفرت کی دعا
اللهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي، وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، اللهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي، وَخَطَئِي وَعَمْدِي، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي، اللهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اے میرے رب! میری خطائیں معاف فرمادے اور میری نادانی بھی اور میرے ہر کام میں حد سے بڑھ جانے کو بخش دے اور ان تمام گناہوں کو معاف فرما جو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ، الٰہی! میری ہنسی مزاح میں کی گئی خطائیں اور میری دانستہ اور نادانستہ خطائیں اور تمام گناہ اور برے ارادے معاف فرمادے، الٰہی ! میرے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرمادے اور میرے پوشیدہ اور اعلانیہ گناہ بھی معاف فرمادے جو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے تو ہی اپنے بندوں کو آگے بڑھانے والا اور پیچھے کردینے والا ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ (صحیح مسلم، حديث: 70 (2719))
Page 110 of 116

