Zia ul Hadees

Total Pages: 116

Page 109 of 116
حدیث :(580) اے مالک حقیقی! میں تیری پناہ چاہتا ہوں
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الكَسَلِ وَالهَرَمِ، وَالمَأْثَمِ وَالمَغْرَمِ، وَمِنْ فِتْنَةِ القَبْرِ، وَعَذَابِ القَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الغِنَى، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِ، اللّٰهُمَّ اغْسِلْ عَنِّي خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ المَشْرِقِ وَالمَغْرِبِ
اے مالک حقیقی! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی سے، بڑھاپے سے، گناہ سے اور قرض سے ، اے اللہ تعالیٰ! میں تیری پناہ لیتا ہوں قبر کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے ، آگ کے فتنے سے اور آگ کےعذاب سے ،امیری اور فقیری کی آزمائش سے اورمسیح دجال کے فتنے سے، الٰہی !میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے اور میرا دل گناہوں سے ایسا صاف کر دے جیسے کہ سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے، میرے اور گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کردے جتنا کہ مشرق و مغرب کے درمیان ہے ۔(صحیح بخاری، حدیث: 6368)
حدیث :( 581) علم غیرنافع سے پناہ
اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا
اے خالق کائنات ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس علم سے جو نفع نہ دے اور اس دل سے جو عاجزی نہ کرے اور اس نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو۔ (صحیح مسلم،حديث: 73 (2722))
حدیث :( 582) زوالِ نعمت سے پناہ
اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ، وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ، وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ، وَجَمِيعِ سَخَطِكَ
اے ارحم الراحمین! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زائل ہوجانے سے اور تیری عافیت کے چھن جانے سے اور تیرے اچانک عتاب سے اور ان تمام کاموں سے جن میں تیری ناراضگی ہے۔(صحیح مسلم،حديث: 96 (2739))
حدیث :(583) برائی سے پناہ
اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ
اے اللہ تعالیٰ ! میں تیری پناہ لیتا ہوں کی ہوئی برائی سے اور اس برائی سے جو ابھی نہیں کی (یعنی اس کے شر سے بھی بچا) ۔ (صحیح مسلم،حديث: 65 (2716))
حدیث :(584) بری عادتوں سے پناہ
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الأَخْلَاقِ، وَالأَعْمَالِ وَالأَهْوَاءِ
اے رب کائنات! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بری عادتوں سے اور برے کاموں سے اور بری خواہشات سے ۔(سنن الترمذی، حدیث:3591)
حدیث :( 585) میرا دل اطاعت کی طرف پھیر دے
اللهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ
اے دلوں کے پھیرنے والے ! ہمارے دل اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کی طر ف پھیر دے۔(صحیح مسلم،حديث: 17 (2654))
حدیث :(586) علم نافع ، رزقِ حلال اور عملِ مقبول کی دعا
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا
اے معبود حقیقی ! مجھے وہ علم عطا فرما جو نفع دے اور مجھے حلال رزق عطا فرما اور اس عمل کی توفیق دے جو تو قبول فرمالے ۔ (سنن ابن ماجہ،حديث: 925)
حدیث :(587) اے اللہ ! میں تیری پناہ لیتاہوں
Share:
keyboard_arrow_up