Takhleeq e Pakistan Me Ulama e Ahlesunnat Ka Kirdar

Total Pages: 24

Page 20 of 24
نہرو جو بنے دولھا تو دلہن مجلس احرارہو پیر بخاری کو مبارک یہ عروسی
یعنی عطاء اللہ شاہ بخاری تم کو یہ عروسی مبارک ہو نہر وکو بناؤ دولھا اور دلہن بناؤ مجلس احرار ۔ آپ غور کریں کہ سارے کے سارے بد مذہب کانگریس میں لگ گئے اور جب مودودی کی روح قرارد داد پاکستان کو دیکھ کر ماتم کر رہی تھی اور وہ پاکستان کو نا پاکستان کہہ رہا تھا، دیوبندی مولوی اسے ’’پلیدستان“ اور ”خاکستان‘‘ اور خونخوار سانپ کہہ رہے تھے، مسلم لیگ کی قیادت کو سپیرا کہا جارہا تھا اور مسلم لیگ کی حمایت کرنے والوں کو سور اور سودکھانے والے بتایا جا رہا تھا ، جب یہ لوگ بانیِ پاکستان کو ’’کافر اعظم‘‘ کے نام سے یاد کر رہے تھے ، اس وقت مشائخ و علمائے اہلسنت ایک جگہ جمع ہو گئے اور پاکستان کی آزادی میں بھر پور حصہ لیا جب کہ آج یہ دندناتے ۔گھوم رہے ہیں کہ پاکستان ہم نے بنایا ۔
جب پاکستان کی تحریک چلی تو بانیِ پاکستان نے پوری دنیا میں پاکستان کو متعارف کرانے کے لیے ۔کس کو بھیجا ؟؟ حضرت مولانا عبد الحامد بدایونی﷫کو بھیجا۔ دوسرےحضرت علامہ مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی﷫ (خلیفہ اعلیٰ حضرت ) یہ دونوں پاکستان سے باہر گئے ۔ خصوصاً مولانا عبدالعلیم صدیقی﷫نے عرب کا دورہ کیا اور بے شمار بیرونی ممالک کا دورہ ۔کیا۔ یہ سارا دورہ کرنے کے بعد لوگوں کو متعارف کرایا کہ پاکستان کیا ہے؟؟ مسلمان پاکستان کو ۔کس لیے بنانا چاہتے ہیں؟؟ اس کے بعد میں اخبار شاہد ہیں کہ جناح صاحب نے شکریہ ادا ۔کیا اور انکو تحریک پاکستان کی خدمات میں’’سفیر اسلام‘‘ کا لقب دیا او ر کہا کہ مولانا عبدالعلیم صاحب آپ کو جو ذمہ داری دی گئی آپ نے اس کو کما حقہ انجام دیا، اس کا حق ادا کیا۔ میں پوچھتا ہوں یہ کون لوگ تھے ؟؟ یہ سب سنی تھے ۔ 1946ء میں پاکستان بننے سے ایک سال پہلے بنارس میں’’سنی کانفرنس“ ہوئی، پانچ ہزار علماء کرام و مشائخ عظام وہاں موجود تھے بعض کے بقول پانچ سو مشائخ اور سات ہزار علماء وہاں موجود تھے۔ صف اوّل میں کون تھا ؟ ایک بھی وہابی، دیوبندی، شیعہیا قادیانی نہیں تھا۔ حضرت علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی﷫، امیر ملت حضرت علامہ مولانا پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری﷫، حضرت علامہ سید محمدمحدث کچھو چھوی﷫، حضرت علامہ ابولبرکات صاحب ﷫، حضرت علامہ ابوالحسنات ﷫، حضرت علامہ پیر خواجہ قمر الدین سیالوی﷫، حضرت علامہ عبدالحامد بدایونی ﷫۔ کیا ان میں کوئی وہابی آپ کو نظر آتا ہے؟
صدر الا فاضل بدر المماثل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی﷫،
حجۃ الاسلام علامہ مولانا حامد رضا خان صاحب ﷫، مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان ﷫،صدر الشریعہ بدر الطریقہ مولانا امجد علی اعظمی ﷫، یہ سارے صفِ اوّل کےعلماء تھے۔ انہوں نے پاکستان بنایا علامہ عبدالسلام جبل پوری﷫، مفتی برہان الحق جبل پوری﷫کتنے نام گنے جائیں مفتی ظفر علی نعمانی﷫، پیر صاحب بھرچونڈوی ﷫، مفتی اعظم سرحد مفتی شائستہ گل ﷫
علامہ عبد المصطفیٰ از ہری ، حضرت پیر آف مانکی شریف﷫ ، شیخ القرآن مولانا عبدالغفور ہزاروی۔
پیر صاحب زکوڑی شریفحضرت مولانا عبدالستار نیازی﷭۔
غرض کہ پانچ ہزار علماء و مشائخ(ایک روایت کے مطابق پانچ سو مشائخ اور سات ہزار علماء) کی موجودگی میں قرار داد پیش کی گئی کہ مسلم لیگ اور محمد علی جناح اگر قیام پاکستان کے فیصلے سے دستبردار بھی ہو گئے تو ہم دستبردار نہیں ہونگے ہم اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے ۔ وہابیوں نے برائے نام اپنے دو تین مولوی بھیج دیئے اور جب پاکستان بنا تو سب آستینیں چڑھا کر باہر آگئے، مولانا مودودی باہر آگئے ہم نے پاکستان بنایا ، مفتی محمود بھی میدان میں آگئے ہم نے پاکستان بنایا، سارے وہابی میدان میں آگئے ہم نے پاکستان بنایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اہلسنت و جماعت کے مشائخ عظام نے قائم کیا ہے۔ اور اس کا اعتراف مخالفین نے بھی کیا ہے۔
Share:
keyboard_arrow_up