Rasool e Khuda Ki Namaz

Total Pages: 107

Page 33 of 107

امام بخاری و امام مسلم کے استاذالاستاذ امام عبدالرزاق روایت کرتے ہیں،

48۔ عن الثوری عن یزید بن ابی زیاد عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن البراء بن عازب قال کان رسول اللہ ﷺ اذا کبر رفع یدیہ حتی یدی ابھامہ قریباً من اذنیہ۔

حضرت براء بن عازب رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ آقا ومولیٰ جب تکبیر تحریمہ کہتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے حتیٰ کہ وہ آپ کے کانوں کے قریب ہو جاتے۔ (مصنف عبد الرزاق، ج2، ص70، حدیث نمبر:2530)

 

49۔ عبدالرزاق عن ابن عیینۃ عن یزید عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن البراء بن عازب مثلہ وزاد قال مرۃ واحدۃ ثم لا تعد لرفعہا فی تلک الصلوۃ۔

امام عبدالرزاق سفیان بن عیینہ سے، وہ یزید سے، وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے اور وہ حضرت براء بن عازب رضی اللّٰہ عنہ  سے اسی (سابقہ حدیث) کی مثل روایت کرتے ہیں اور سفیان بن عیینہ (رحمہم اللّٰہ تعالیٰ) نے یہ اضافہ کیا کہ

حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا،

حضور اکرم ا ایک ہی بار ہاتھ اٹھاتے تھے پھر اس نماز میں دوبارہ رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ (مصنف عبد الرزاق، ج2، ص70، حدیث نمبر:2531)

 

امام و محدث ابو یعلیٰ رحمہ اللّٰہ نے بھی حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ کی حدیث کو تخریج کیا ہے۔

تین احادیث ملاحظہ فرمائیں۔

50۔ حدثنااسحٰق حدثنا ھیشم عن یزید بن ابی زیاد عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن البراء قال رایت رسول اللہ ﷺ حین افتتح الصلوۃ کبر ورفع یدیہ حتی کادتا تحاذیان اذنیہ ثم لم یعد۔

حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آقا و مولیٰ کو دیکھا کہ آپ نے نماز شروع کرتے وقت تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ وہ کانوں کے برابر ہو گئے پھر اس کے بعد آپ نے دوبارہ رفع یدین نہیں کیا۔
(مسند ابی یعلی، ج3، ص218، حدیث نمبر:1658)

 

51۔ حدثنا اسحق حدثنا وکیع حدثنا ابن ابی لیلی عن الحکم و عیسیٰ عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن البراء ان النبی ﷺ کان اذا افتتح الصلوۃ رفع یدیہ ثم لا یرفع حتی ینصرف۔

حضرت براء بن عازب رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم جب نماز شروع فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے پھر نماز سے فارغ ہونے تک رفع یدین نہیں کر تے تھے۔
(مسند ابی یعلی، ج3، ص248، حدیث نمبر:1689)

 

52۔حدثنااسحٰق حدثنا ابن ادریس قال سمعت یزید بن ابی زیاد عن ابن ابی لیلیٰ عن البراء قال رایت رسول اللہ ﷺ رفع یدیہ حین استقبل الصلوۃ حتی رایت ابھامیہ قریبا من اذنیہ ثم لم یرفعہما۔  

حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آقا و مولیٰ کو دیکھا کہ آپ نے نماز شروع کرتے وقت دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کے انگوٹھوں کو کانوں کے بلکل قریب دیکھا پھر اس کے بعد آپ نے دوبارہ رفع یدین نہیں کیا۔
(مسند ابی یعلی، ج3، ص249، حدیث نمبر:1692)

 

امام دارقطنی رحمہ اللّٰہ نے بھی حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ کی حدیث کی تخریج کی ہے۔

دو احادیث ملاحظہ ہوں۔

53۔ حدثنا یحییٰ بن محمد بن صاعد نا محمد بن سلیمان لوین ثنا اسماعیل بن زکریا ثنا یزید بن ابی زیاد عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن البراء انہ رأی رسول اللّٰہ ﷺ حین افتتح الصلوۃ رفع یدیہ حتی حاذی بہما اذنیہ ثم لم یعد الی شیٔ من ذالک حتی فرغ من صلوتہٖ۔

حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں  نے آقا ومولیٰ کو دیکھا کہ آپ نے نماز شروع کرتے وقت دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ وہ کانوں کے برابر ہو گئے پھر اس کے بعد آپ نے دوبارہ رفع یدین نہیں کیا حتیٰ کہ آپ نماز سے فارغ ہو گئے۔
(سنن دارقطنی، ج3، ص253، حدیث نمبر:1139)

 

54۔حدثنا ابوبکر الآدمی احمد بن محمد بن اسماعیل نا عبد اللہ بن محمد بن ایوب المخرمی نا علی بن عاصم نا محمد بن ابی لیلیٰ عن یزید بن ابی زیاد عن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ عن البراء بن عازب قال رایت رسول اللہ ﷺ حین قام الی الصلوۃ فکبر و رفع یدیہ حتی ساوی بہما اذنیہ ثم لم یعد۔

حضرت براء رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں، میں نے رسول اللّٰہ کو دیکھا کہ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ وہ کانوں کے برابر ہوگئے۔ پھر دوبارہ آپ نے رفع یدین نہیں کیا۔ (سنن دارقطنی، ج3، ص257، حدیث نمبر:1157)

Share:
keyboard_arrow_up