Khatm e Nubuwat

Total Pages: 115

Page 89 of 115

احادیث میں ساتویں نشانی یہ بیان ہوئی کہ وہ دجال کو باب لُدّ پر قتل کریں گے۔ لُدّ اسرائیل میں ایک جگہ کا نام ہے۔قادیانی یہ بتائیں کہ مرزا دجال کبھی لُد نامی جگہ گیا؟ نیز مرزا  نے کس دجال کو قتل کیا ؟ جب ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تو پھر وہ کون سی نشانیاں ہیں جن کی بناء پر مرزا مسیح موعود ہونے کا دعویدار ہے؟

ایک نشانی یہ بھی بیان ہوئی کہ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے آنے کے بعد مال کی اس قدر کثرت ہو گی کہ کوئی صدقہ لینے والا نہ ملے گا۔مرزائی بتائیں کہ کیامرزا قادیانی کے دور میں سب لوگ خوشحال ہوگئے؟ خود مرزا کا ایک وقت یہ حال تھا کہ بقول اس کے: ’’مجھے صرف اپنے دسترخوان اور روٹی کی فکر تھی‘‘۔

پھرمسلمان تو خوشحال نہ ہوئے البتہ مرزا نے وہ پاپڑ بیلے کہ وہ خود خوشحال ہو گیا۔

احادیث میں نویں نشانی یہ بیان ہوئی کہ جب مسیح موعود اپنا سر جھکائیں گے تو محسوس ہوگا کہ قطرے ٹپک رہے ہیں اور جب وہ سر اُٹھائیں گے تو موتیوں کی طرح قطرے ڈھلکتے نظر آئیں گے۔ جس کافر تک بھی ان کی خوشبو پہنچے گی ، وہ زندہ نہ رہے گا اور ان کی خوشبو حدِّ نظر تک پہنچے گی۔ قادیانی بتائیں کہ ان میں سے کون سی نشانی مرزا دجال میں پائی جاتی ہے؟

دسویں نشانی یہ بیان ہوئی کہ وہ مسلمانوں کے امام کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر فرمائیں گے، تم نماز پڑھاؤ کیونکہ تمہارے لئے اقامت کہی گئی ہے۔ پس وہ امام مہدی لوگوں کو نماز پڑھائیں گے۔ اس نشانی کے متعلق مرزا اور مرزائی کیا تاویل کرتے ہیں؟

کیاقادیانی کچھ بتانا پسند فرمائیں گے؟ یاد رہے کہ مرزا کذاب نے تو خود پہلے امام مہدی ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا حالانکہ مسند احمد،ترمذی اور ابوداؤد کی احادیث میں ہے کہ امام مہدی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے ہونگے جبکہ مرزا مغل ذات سے تھا۔

احادیث میں یہ بھی ہے کہ امام مہدی کا نام محمد، ان کے والد کا نام عبداللہ، والدہ کا نام آمنہ ہوگا۔وہ جہاد کریں گے اور زمین پرعدل و انصاف سے حکومت کریں گے۔مرزا کذاب میں ان خصوصیات میں سے کوئی ایک بھی موجود نہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا مہدی ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹ اور دھوکا تھا۔

ان احادیث میں گیارھویں نشانی یہ بیان ہوئی کہ ان کا چالیس یا پینتالیس سال زندہ رہ کر وصال ہوگا اور میرے مقبرہ میں دفن کئے جائیں گے۔ محدثین فرماتے ہیں کہ نبی کریم کے روضۂ اقدس میں ایک قبر کی جگہ خالی ہے اور وہ جگہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مزار کے لئے ہے۔

حضرت عبداللّٰہ بن سلام اپنے والدسے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ توریت میں نبی اکرم کی ایک صفت یہ بیان ہوئی ہے کہ عیسیٰ بن مریم علیہما السلام ان کے ساتھ دفن ہوں گے۔

ابومودود کہتے ہیں کہ رسولِ معظم کے روضۂ پاک میں اس قبر کی جگہ موجود ہے۔ جبکہ مرزا مرا، لاہور میں اور دفن ہوا قادیان میں، تو پھر مسیح کا دعویٰ چہ معنی دارد؟

حدیث نمبر12 میں بارھویں نشانی یہ بیان ہوئی کہ مسیح موعودحج یا عمرہ یا حجِ تمتع کریں گے۔مرزا کو تو ساری زندگی مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ جانے کی توفیق ہی نہیں ملی جبکہ حضور کے فرمان کے مطابق دجال ہر شہر جا سکے گا سوائے مکہ اور مدینہ کے۔

اب مرزائی بتائیں کہ مرزا قادیانی میں مسیح موعود عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کی نشانی پائی گئی یا مسیح دجال کی؟{فَاعْتَبِرُوْا یٰٓاُولِی الْاَبْصَارِ} احادیث مبارکہ کی روشنی میں ثابت ہو گیا کہ آنے والے مسیح حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام ہیں جودجال اورامام مہدی کے ظہور کے بعدجامع مسجد دمشق کے مشرقی سفید مینار کے پاس زرد رنگ کی دو چادریں پہنے فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے نازل ہونگے۔ جہاد کریں گے، دجال کو قتل کریں گے، حج کریں گے اور ان کے زمانے میں اسلام کے سوا دیگر تمام مذاہب ختم ہوجائیں گے۔

Share:
keyboard_arrow_up