نیز قادیانی یہ بھی بتائیں کہ جب مرزا کے بقول وحی کا سلسلہ قیامت تک منقطع ہوچکا تھا تو پھر خود مرزا پر کوئی وحی کیسے آسکتی تھی؟
ثابت ہوا کہ مرزا واقعی کافر اور کذاب ہے۔مرزائیو! خدا سے ڈرو اور کفر سے توبہ کر لو۔جو شخص انبیاء و صحابہ کی توہین کرے، گندی گالیاں دے وہ تو ایک عام مسلمان بھی نہیں ہوسکتا۔آج توبہ کا دروازہ کھلا ہے ورنہ کل قیامت میں تم بھی یہ کہنے والوں میں ہوجاؤگے، {رَبَّنَآ اِنَّآ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَکُبَرَآءَ نَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلًاoرَبَّنَآ اٰتِہِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْھُمْ لَعْنًا کَبِیْرًا}’’اے ہمارے رب! ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ ِ(حق)سے بہکا دیا۔ اے ہمارے رب! انہیں آگ کا دُگنا عذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر‘‘۔
قرآن سے باطل استدلال: اب ہم بعض آیات کا ذکر کریں گے جنہیں قادیانی مرزائی اپنے باطل عقیدے کی دلیل کے طور پر پیش کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔
1۔{وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْھِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَآءِ وَالصّٰلِحِیْنَ وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًا}
’’اور جو اللّٰہ اور اس کے رسول کا حکم مانے ، تو اسے اُن کا ساتھ ملے گا جن پر اللّٰہ نے فضل وانعام کیا یعنی انبیاء اور صدیقین‘ اور شہداء اور نیک لوگ، یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں‘‘۔
مرزائی کہتے ہیں کہ ہم نمازوں میں دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں کی راہ چلا جن پر تو نے انعام کیا۔ اور وہ انعام یافتہ بندے انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین ہیں۔یہ ممکن نہیں کہ اللّٰہ بندوں کی دعا قبول نہ کرے لہٰذا کسی کی دعا قبول کر کے اسے صالح بنا دیا جاتا ہے، کسی کو شہید، کسی کو صدیق اور کسی کو نبی (معاذ اللہ)۔
یہ قرآن مجید کے مفہوم میں بدترین تحریف ہے۔ آیت مبارکہ سے تو واضح ہے کہ اللّٰہ اور رسول کی اطاعت سے ان چاروں مقربین کی یا ان میں سے بعض کی رفاقت ومعیت حاصل ہوتی ہے، اور یہ بڑا اعزاز ہے۔
بعض قادیانی یہ تاویل کرتے ہیں کہ مرزا جی نے اتنی عبادت کی کہ وہ نبی بن گئے (معاذ اللہ)۔ یہ خیال بھی باطل ہے۔کیا کوئی قادیانی، مرزا کذاب کی عبادت کا سیدنا ابوبکر صدیق ، سیدنا عمر فاروق،سیدنا عثمان غنی، سیدنا علی المرتضیٰ اور دیگر صحابہ کی عبادت سے موازنہ کرسکتا ہے؟
صحابہ کرام ، تابعین اور اولیاء اللّٰہ نے تمام عمر اخلاص سے عبادت کی، اس کے باوجود کسی کے ذہن میں نبوت کا دعویٰ کرنے کا فاسد خیال نہ آیا بلکہ سب نے آقا ومولیٰ کا امتی ہونا ہی اعزاز سمجھاتو پھر مرزا کذاب کی کیا اوقات ہے؟؟
اگر یہ مان لیا جائے کہ آدمی جس کی راہ پر چلتا ہے وہی بن جاتا ہے تو پھر اس آیت کے متعلق کیا خیال ہے؟
{صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ اللّٰہِ}کیا اللّٰہ کی راہ پر چلنے والے خدا بن سکتے ہیں؟رب تعالیٰ حق سمجھنے کی توفیق دے، آمین۔
2۔{ھُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْھُمْ یَتْلُوْا عَلَیْھِمْ اٰیٰتِہٖ وَیُزَکِّیْھِمْ وَیُعَلِّمُھُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَاِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍo وَّاٰخِرِیْنَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِھِمْ}
’’ وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں اُنہی میں سے ایک رسول بھیجا کہ ان پر اس کی آیتیں پڑھتے ہیں اور انہیں پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب وحکمت کا علم عطا فرماتے ہیں، اور بیشک وہ اس سے پہلے ضرور کھلی گمراہی میں تھے۔ اور ان میں سے اوروں کو بھی (پاک کرتے ہیں) جو ان اگلوں سے نہ ملے‘‘۔

