Khatm e Nubuwat

Total Pages: 115

Page 3 of 115

 بسم الله الرحمن الرحيم

نحمده ونصلي ونسلم على رسولہ الكريم

عقیدۂ ختمِ نبوت یعنی امام الانبیاء محمدِ مصطفیٰ اللّٰہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا، اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے جس کا منکر کا فر ہے۔

فرمانِ الٰہی ہے:

﴿وَلٰكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّینَ﴾

اس کی تفسیر خود امام الانبیاء نے فرمادی:

أنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِی

یعنی خاتم النبیین بمعنی آخر النبیین ہے

اور بقول قاضی عیاض علیہ الرحمہ اس پر امت کا اجماع ہے کہ یہ کلام بالکل اپنے ظاہری معنوں پر محمول ہے اور اس میں کسی قسم کی تاویل و تخصیص معتبر و مقبول نہیں ۔ پس ان لوگوں کے کفر میں کوئی شک نہیں جو اس کا انکار کریں اور یہ قطعی و اجماعی عقیدہ ہے۔( الشفاء )

معلوم ہوا جس طرح خاتم النبیین کے معنیٰ آخر النبیین ہونا قطعی و اجماعی امر ہے اسی طرح لفظ خاتم النبیین کا آخرالنبیین کے معنیٰ میں منحصر ہونا بھی ساری امت کے نزدیک قطعی و اجماعی عقیدہ ہے لہٰذا اس معنیٰ کو عوام کا خیال قرار دینا سخت غلطی ہے۔

پیشِ نظر کتاب: ”ختم نبوت“ موضوع مذکورہ بالا پر انتہائی وقیع و جامع اور معلومات ثمینہ کا بہترین خزینہ ہے جو مفکرِ اسلام، سبّاح بحر طریقت، سیاحِ بادیۂ شریعت اور سبّاق میدان خطابت حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری جیلانی دامت برکاتہم العالیہ کے رشحات قلم کا ثمر جمیل ہے۔

شاہ صاحب ایک بالغ النظر، وسیع المطالعہ، سریع القلم اور کثیر التصانیف بزرگ عالمِ دین ہیں۔ آپ کی متعدد تصانیف جلیلہ منصۂ شہود پر جلوہ گر ہو کر نافع خلائق قرار پاچکی ہیں۔ موصوف کی یہ تازہ تصنیف عقیدہ ختم نبوت کی تمام تر تفصیلات و مباحث پر محیط اور دلائل و براہین عقلیہ و نقلیہ سے مدلل و مبرہن ہونے کے ساتھ ساتھ تائیدات اسلاف سے بھی مؤید ہے۔ مصنف فاضل مدظلہ العالی نے اثبات مدعی کے ساتھ ساتھ ابطال باطل کا بھی حق ادا کیا ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ حضرت شاہ صاحب کے علم و عمل اور عزائم و مساعی میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔آمین بجاه سید المرسلين صلى الله تعالى علیہ وعلى آلہ واصحابہ اجمعين

تقريظ جليل استاذ العلماء ،رئیس المناطقہ حضرت علامہ مفتی محمد سلیمان رضوی حفظہ اللّٰہ تعالی شیخ الحدیث و ناظم تعلیمات دار العلوم انوار رضا، راولپنڈی

Share:
keyboard_arrow_up