انتساب انتساب انتساب انتساب
✪سيدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے نام جنہوں نے تحفظِ ختمِ نبوت کے اول قافلہ سالار ہو کر مدعیِ نبوت اور منکرینِ ختمِ نبوت کو کافر و مرتد قرار دیا اور اُن کے خلاف جہاد کا حکم دیا، اور
✪شہدائے ختم نبوت کے نام جنہوں نے ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کر کے اسلام کا پرچم بلند کیا، اور
✪فدایانِ ناموسِ رسالت کے نام جنہوں نے ناموس رسالت کی پاسبانی کرتے ہوئے شاتمان رسولﷺ کو کیفرِ کردار تک پہنچایا اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے عشق و محبت کے نئے باب رقم کیے۔خدا رحمت کند این عاشقان پاک طینت را
عاشقانِ رسول ﷺ کا جذبۂ محبت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ نے یوں بیان کیا،
کروں ترے نام پہ جاں فدا نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں!

