Hajj Book

Total Pages: 10

Page 6 of 10

پھر درمیانے شیطان کو 7 کنکریاں مارنا۔

پھر بڑے شیطان کو 7 کنکریاں مارنا۔

رات مِنٰی ہی میں قیام کرنا ہے۔

 

حج کا پانچواں دن

12 ذی الحجہ طواف زیارت کل بھی نہیں کیا تھا تو آج غروب آفتاب سے پہلے ضرور کر لیں ورنہ دم واجب ہوگا۔

 

مِنٰی میں زوال کے بعد چھوٹے شیطان کو 7 کنکریاں مارنا۔ پھر درمیانے شیطان کو 7 کنکریاں مارنا۔ پھر بڑے شیطان کو 7 کنکریاں مارنا۔ اگر غروب سے قبل مِنٰی سے نہیں نکل سکے تو رات مِنٰی ہی میں قیام کریں اور 13 ذی الحجہ کو زوال کے بعد مقررہ ترتیب سے شیطانوں کو کنکریاں مار کر مکہ پہنچ جائیں ۔

 

13 ذی الحجہ کے بعد پھر جب تک مکہ میں رہیں بکثرت طواف اور عمرے کرتے رہیں۔

 

چند اہم مسائل:

حج کا احرام باندھنے کے بعد اضطباع ورمل کے ساتھ طواف اور اس کے بعد سعی کرلی جائے تو پھر طواف زیارت میں انہیں ادا کرنے کی حاجت نہیں ہوگی ۔

 

طواف زیارت چونکہ عام لباس میں کیا جاتا ہے لہٰذا اس میں اضطباع نہیں ہو سکتا، نیز اس وقت ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے رمل اور سعی بہت مشکل ہوتے ہیں اس لئے ان کا پہلے کر لینا بہتر ہے۔

 

مکہ معظمہ میں جس طرح ایک نیکی ایک لاکھ نیکی کے برابر ہے یوں ہی ایک گناہ ایک لاکھ گناہ کے برابر۔ احتیاط کیجئے کہ آپ کا جسم قصداً کسی نامحرم کے جسم سے مس نہ ہو اور آپ کی نگاہیں بھی قصداً کسی نامحرم کی طرف نہ اٹھیں ۔

 

طواف وداع:

جس دن مکہ مکرمہ سے رخصت ہونا ہو، اُسی دن عام لباس میں طواف وداع کریں۔ اس کے بعد سعی نہ کریں۔ چونکہ اب خانہ کعبہ سے جدائی ہونی ہے اس لئے نہایت خشوع و خضوع اور سوز و گداز سے دعائیں مانگیں اور اپنی آئندہ حاضری کیلئے گڑ گڑا کر التجا کریں۔

 

دو رکعت طواف کے بعد جی بھر کے آب زم زم پئیں پھر ملتزم پہ آکر دعا مانگیں ۔

 

عورتوں کے اہم مسائل:

عورت ایام حیض میں احرام باندھ سکتی ہے ۔ وہ نیت کر کے تلبیہ پڑھے مگر نماز نہ پڑھے۔ اگر حالتِ احرام میں حیض آجائے تو احرام قائم رہے گا۔ اس حالت میں مسجد میں آنا اور طواف منع ہے۔

عورت کے لئے مرد کی طرح احرام نہیں، اس کے لئے سر ڈھانکنا واجب ہے۔ احرام کی حالت میں عورت سر پر ایک رومال باندھ لے تاکہ سر کے بال نہ ٹوٹیں اور وضو کے وقت اسے کھول کر بالوں کا مسح کرے۔

 

عورت روزمرہ کا سلا ہوا لباس اور عام جوتے پہنے۔ عورت تلبیہ بلند آواز سے نہ کہے۔ عورت طواف میں رمل نہ کرے اور نہ ہی تیز چلے۔

 

عورت طواف کے دوران اور طواف کے بعد دو رکعت ادا کرنے کے لئے مردوں کے ہجوم سے الگ رہے۔ عورت کو سعی کے دوران سبز ستونوں کے درمیان دوڑنا نہیں چاہئے۔

 

احرام سے نکلتے وقت عورت اپنے سر کے بال انگلی کے ایک پورے سے کچھ زائد کٹوائے گی۔ طواف کی دعائیں جب حجر اسود کے قریب پہنچیں تو یہ دعا پڑھیں!

 

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ لا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْ قَدِيرٌ ہاتھ حجر اسود کی طرف اٹھا کر یہ پڑھیں: بِسْمِ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَاللهُ أَكْبَرُ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى رَسُولِ اللهِ

 

استلام کے وقت یہ دعا پڑھیں:

 

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَطَهِّرْ لِي قَلْبِي وَاشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ جب ملتزم کے سامنے آئے تو یہ دعا پڑھیں: اللّٰهُمَّ هٰذَا الْبَيْتُ بَيْتُكَ وَالْحَرَمُ حَرَمُكَ وَالْآمْنُ آمَنُكَ وَهَذَا مَقَامُ الْعَائِذِبِكَ مِنَ النَّارَ فَاجِرْنِي مِنَ النَّارِ اَللَّهُمَّ قَنِّعْنِي بِمَا رَزَقْتُنِي وَبَارِكْ لِي فِيْهِ وَاخْلُفْ عَلَى كُلِّ غَائِبَةٍ م بِخَيْرِ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

Share:
keyboard_arrow_up