84۔ حضرت سلمیٰ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور وہ رو رہی تھیں ۔میں نے عرض کی، آپ کیوں روتی ہیں ؟ فرمایا، میں نے رسول اﷲ ﷺ کو خواب میں دیکھا کہ سرِ اقدس اور داڑھی مبارک گرد آلود ہے۔میں عرض گزار ہوئی ،یا رسول اﷲ ﷺ ! آپ کو کیا ہوا؟ تو آپ نے فرمایا، میں ابھی حسین کی شہادت گاہ میں گیا تھا۔ ()
85۔ حضرت ابن عباس ص سے روایت ہے کہ ایک دن دوپہر کے وقت میں نے رسول اﷲ ﷺ کو خواب میں دیکھا کہ گیسوئے مبارک بکھرے ہوئے ہیں اور دست مبارک میں ایک شیشی ہے جس میں خون تھا۔میں عرض گذارہوا ، میرے ماں باپ آپ پر قربان! یہ کیا ہے؟ فرمایا ،یہ حسین اور اس کے ساتھیوں کا خون ہے۔ میں دن بھر اسے جمع کرتا رہا ہوں ۔ میں نے وہ وقت یاد رکھا تو معلوم ہوا کہ امام حسین ص اسی وقت شہید کیے گئے تھے۔ ()
مجددِ دین وملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
وہ حسن مجتبیٰ سیدُ الاسخیاء
راکبِ دوشِ عزت پہ لاکھوں سلام
اوجِ مہرِ ہدیٰ موجِ بحرِ ندیٰ
روحِ روحِ سخاوت پہ لاکھوں سلام
شہد خوارِ لعابِ زبانِ نبی
چاشنی گیرِ عصمت پہ لاکھوں سلام
اُس شہیدِ بلا شاہِ گلگوں قبا
بیکسِ دشتِ غربت پہ لاکھوں سلام
اہلبیتِ اطہار میں سے سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین ثکے مناقب کے بعد چند متفرق فضائل کی احادیث پیشِ خدمت ہیں۔
دیگراہلِ بیت کے فضائل:
86۔ حضرت براء ص سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کے لختِ جگر حضرت ابراہیم صکا انتقال ہوا تو آقا ومولیٰا نے فرمایا، ’’بیشک اس کے لیے جنت میں ایک دودھ پلانے والی ہے‘‘۔()
87۔ حضرت انسص سے روایت ہے کہ جب لوگ قحط سے دوچار ہوتے تو حضرت عمرص ہمیشہ حضرت عباس بن عبدالمطلبص کے وسیلے سے بارش کی دعا کرتے۔ وہ کہتے، اے اللہ ! ہم تیرے نبی کے وسیلے سے بارش مانگا کرتے تھے اور اب ہم تیری بارگاہ میں اپنے نبی کے چچا کو وسیلہ بناتے ہیں۔ پس ہم پر بارش برسا۔راوی کہتے ہیں کہ پھر بارش ہو جاتی۔ ()
88۔ حضرت عبدالمطلب بن ربیعہ ص سے روایت ہے کہ حضرت عباسص غصے کی حالت میں رسول اﷲ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں بھی وہاں موجود تھا۔ آقا ومولیٰ انے فرمایا، تمہیں کس نے ناراض کیا ؟ عرض گزار ہوئے ، یا رسول اﷲ ﷺ ! قریش کا ہمارے ساتھ یہ کیا سلوک ہے کہ جب آپس میں ملیں تو خندہ پیشانی سے ملتے ہیں۔ اور جب ہم سے ملیں تو دوسری طرح۔ پس رسول اﷲ ﷺ ناراض ہوگئے یہاں تک کہ پُرنور چہرہ سرخ ہوگیا پھر فرمایا،
قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے ! ایمان کسی آدمی کے دل میں داخل نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اﷲ اور اس کے رسول کی خاطر تم سے محبت نہ کرے ۔
پھر فرمایا ، اے لوگو! جس نے میرے چچا جان کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی کیونکہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی مثل ہوتاہے۔()
89۔ حضرت ابن عباس ص سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا، عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ ()
90۔ حضرت ابن عباس صسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے حضرت عباس ص سے فرمایا، پیر کی صبح اپنے بیٹوں سمیت میرے پاس آنا تاکہ میں تمہارے لیے ایسی دعا مانگوں جو تمہیں نفع دے۔ چنانچہ جب ہم حاضر ہوئے تو حضور ﷺ نے ہم پر ایک چادر اوڑھا کر دعا مانگی، الٰہی! عباس اور اس کی اولاد کی ظاہری و باطنی مغفرت فرما ،تاکہ کوئی گناہ باقی نہ رہے اور انہیں ان کی اولاد میں معزز فرما۔()
91۔ حضرت ابنِ عباس ص نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے اپنے مبارک سینے سے لگا کر کہا ، اے اﷲ ! اسے حکمت سکھادے ۔()دوسری روایت میں ہے کہ اسے کتاب سکھادے۔ ()
Page 70 of 134

