Fazail e Sahaba wa Ahlebait

Total Pages: 134

Page 65 of 134
37۔ حضرت حذیفہص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، آج رات ایک فرشتہ جو اس سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا، اُس نے اپنے رب سے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے کے لیے حاضر ہو اور یہ خوشخبری دے کہ فاطمہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں اور حسن وحسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔ ()
38۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ ایک بار رسول کریم ﷺنے مجھ سے فرمایا،سب سے پہلے جنت میں تم، فاطمہ، حسن اور حسین داخل ہوں گےث۔ میں نے عرض کی، یا رسول اللہ ﷺ ! ہم سے محبت کرنے والے کہاں ہونگے؟ حضور ﷺ نے فرمایا، وہ تمہارے پیچھے ہونگے۔()
39۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ انے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا سے فرمایا،میں، تم اور یہ دونوں( یعنی حسن و حسین) اور یہ سونے والا(سیدنا علی جو کہ اُس وقت سو کر اُٹھے ہی تھے) قیامت کے دن ایک ہی جگہ ہوں گے۔ ث()
40۔ اُمُ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں جب سیدہ فاطمہرضی اﷲ عنہا آقا ومولیٰ کی خدمت میں حاضر ہوتیں تو حضور ﷺ انہیں مرحبا کہتے، کھڑے ہو کر اُن کا استقبال کرتے، اُن کا ہاتھ پکڑ کر اُسے بوسہ دیتے اور اُنہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے۔ ()
41۔ حضرت جمیع بن عمیرص سے روایت ہے کہ میں اپنی پھوپھی کے ساتھ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے پوچھا ، لوگوں میں سے رسول اﷲ ﷺ کو سب سے زیادہ پیارا کون تھا؟ فرمایا ، فاطمہرضی اﷲ عنہا ۔ پوچھا، مردوں میں سے کون زیادہ محبوب تھا ؟فرمایا ، ان کے شوہریعنی حضرت علیص۔()
42۔ حضرت ابوہریرہ ص سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علیص نے بارگاہِ نبوی میں عرض کی، یا رسول اللہ ﷺ ! آپ کو میرے اور فاطمہ میں سے کون زیادہ محبوب ہے؟ آقا ومولیٰ انے ارشاد فرمایا، فاطمہ مجھے تم سے زیادہ پیاری ہے اور تم مجھے اس سے زیادہ عزیز ہو۔ ()
43۔ حضرت عمر صسے روایت ہے کہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہاکے گھر گئے اور فرمایا، اے فاطمہ! خدا کی قسم ! میں نے آپ سے زیادہ کسی ہستی کو رسول کریم ﷺ کے نزدیک محبوب نہیں دیکھا۔اور خدا کی قسم !لوگوں میں سے سوائے آپ کے والد رسولِ کریم اکے مجھے کوئی اور آپ سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔()
44۔ سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہانے وصال سے قبل حضرت اسماء بنت عمیس رضی اﷲ عنہاسے فرمایا، میرا جنازہ لے جاتے وقت اور تدفین کے وقت پردے کا پورا لحاظ رکھنا۔انہوں نے کہا، میں نے حبش میں دیکھا ہے کہ جنازے پر درخت کی شاخیں باندھ کر ان پر پردہ ڈال دیتے ہیں (اس طرح جسم کی ہیئت نمایاں نہیں ہوتی)۔پھر انہوں نے کھجور کی شاخیں منگوا کر ان پر کپڑا ڈال کر سیدہ کو دکھایا۔ آپ نے پسند کیا پھر بعد وصال اسی طرح آپ کا جنازہ اٹھا۔ ()
45۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ میں نے آقا ومولیٰ ا کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن ایک ندا کرنے والا غیب سے آواز دے گا، اے اہلِ محشر ! اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہ بنتِ محمدا گزر جائیں۔()
سیدہ زاہرہ طیّبہ طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
فضائلِ سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما:
حضرت سیدنا امام حسن صاور حضرت سیدنا امام حسینص کے فضائل پر چالیس احادیث تحریر کی جا رہی ہیں، پڑھیے اور اپنے دل میں اہلبیت اطہارخصوصاً نوجوانانِ جنت کے سرداروں کی محبت کی شمع فروزاں کیجیے۔
46۔ حضرت براء بن عازب صسے روایت ہے کہ میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت حسن بن علی صکو اپنے مبارک کندھے پر اٹھایا ہوا تھا اور آپ ا فرما رہے تھے، ’’اے اﷲ! میں اس سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی اس سے محبت فرما‘‘۔()
Share:
keyboard_arrow_up