Fazail e Sahaba wa Ahlebait

Total Pages: 134

Page 64 of 134
24۔ حضرت مسور بن مخرمہص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔()
25۔ حضرت مسور بن مخرمہ ص سے روایت ہے کہ حضرت علیص نے ابوجہل کی لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام دیا۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا، بیشک فاطمہ میرے جسم کا حصہ ہے اور مجھے یہ بات پسند نہیں کہ اُسے کوئی تکلیف پہنچے۔خدا کی قسم !اللہ کے رسول کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک شخص کے نکاح میں جمع نہیں ہو سکتیں۔()
26۔ اُنہی سے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ انے فرمایا،بنو ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے یہ اجازت مانگی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی علی بن ابی طالب سے کر دیں۔میں اُن کو اجازت نہیں دیتا، میں ان کو اجازت نہیں دیتا، پھر میں ان کو اجازت نہیں دیتا۔ ہاں اگر ابنِ ابی طالب چاہے تو میری بیٹی کو طلاق دے دے اورپھر اُن کی بیٹی سے شادی کر لے۔ کیونکہ میری بیٹی میرے جسم کا حصہ ہے۔ جو چیز اُسے پریشان کرتی ہے وہ مجھے پریشان کرتی ہے اورجو چیز اُسے تکلیف دیتی ہے وہ مجھے تکلیف دیتی ہے۔()
27۔ حضرت عبداللہ بن زبیرص سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا، فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ اسے تکلیف دینے والامجھے تکلیف دیتا ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔()
28۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ ا نے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا سے فرمایا، بیشک اللہ تعالیٰ تیری ناراضگی پر ناراض اور تیری رضا پر راضی ہوتا ہے۔()
29۔ حضرت عبداللہ بن مسعود صسے روایت ہے کہ آقا ومولیٰا نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم فرمایا کہ میں فاطمہ کا نکاح علی سے کر دوں۔ ()
30۔ حضرت انس صسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے لیے ان کی شادی کے موقع پر خاص دعا فرمائی، اے اللہ ! میں اپنی اس بیٹی کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔()
31۔ حضرت بریدہص سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہرضی اﷲ عنہا اور سیدنا علی صکی شادی کی ر ات حضورِ اکرم انے اُن پر پانی چھڑکا اور فرمایا، اے اللہ ! ان دونوں کے حق میں برکت دے اور ان دونوں پر برکت نازل فرما اور ان دونوں کے لیے ان کی اولاد میں برکت عطا فرما۔()
32۔ حضرت عمر صسے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا، قیامت کے دن میرے حسب ونسب کے سوا ہر سلسلۂ نسب منقطع ہو جائے گا۔ ہر بیٹے کی نسبت باپ کی طرف ہوتی ہے سوائے اولادِ فاطمہ کے کہ ان کا باپ بھی میں ہی ہوں اور ان کا نسب بھی میں ہی ہوں۔()
33۔ حضرت اسامہ بن زید صسے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے علی، فاطمہ، حسن اور حسین ثکے متعلق فرمایا ، میں اُن سے لڑنے والا ہوں جو اِن سے لڑیں اور اُن سے صلح کرنے والا ہوں جو اِن سے صلح کریں ۔ ()
34۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا، عورت کے لیے کون سی بات سب سے بہتر ہے؟ اس پر صحابہ کرام خاموش رہے۔میں نے گھر آ کر یہی سوال سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا سے کیا تو انہوں نے جواب دیا، عورت کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ اسے غیر مرد نہ دیکھے۔ میں نے اس جواب کا ذکر حضور ﷺ سے کیا تو آپ نے فرمایا، فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔()
35۔ حضرت عبداللہ بن مسعود صسے روایت ہے کہ آقا ومولیٰا نے فرمایا، بیشک فاطمہ نے اپنی عصمت وپارسائی کی ایسی حفاظت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی اولاد پر آگ حرام کر دی ہے۔()
36۔ حضرت ابن عباس صسے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہاسے ارشاد فرمایا، اللہ تعالیٰ تمہیں اور تمہاری اولاد کو آگ کا عذاب نہیں دے گا۔ علامہ ہیثمی نے کہا ہے کہ اس کے رجال ثقہ ہیں۔
Share:
keyboard_arrow_up