Fazail e Sahaba wa Ahlebait

Total Pages: 134

Page 54 of 134
145۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ میں نے آقا ومولیٰ ا کو کسی کے لیے اپنے والدین کو جمع کرتے ہوئے نہیں سنا سوائے حضرت سعد کے۔ میں نے غزوہ اُحد کے دن فرماتے سنا،’’اے سعد! تیر چلاؤ۔تم پر میرے ماں باپ قربان‘‘۔ ()
146۔ حضرت جابرص سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا، ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر ہے۔ ()
147۔ حضرت انس صسے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا،ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور میری امت کا امین ابوعبیدہ ابن الجراح ہے۔ ()
148۔ حضرت زبیرص سے روایت ہے کہ غزوہ اُحد کے دن نبی کریم ﷺ پر دو زرہیں تھیں ۔ آپ ایک پتھر پر چڑھنا چاہتے تھے لیکن نہ چڑھ سکے۔ پس حضرت طلحہ آپ کے نیچے بیٹھ گئے یہاں تک کہ آپ پتھر پر چڑھ گئے ۔ میں نے رسول اﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ، طلحہ نے (جنت) واجب کرلی۔ ()
149۔ حضرت جابرص سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت طلحہ ص کی طرف دیکھ فرمایا، جو ایسے شخص کو دیکھنا چاہے کہ زمین پر چلتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کرچکا ہو تو اس کی طرف دیکھے۔ دوسری روایت میں ہے کہ جو اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ زمین پر چلتے ہوئے شہید کو دیکھے تواُسے طلحہ بن عبیداﷲ کو دیکھنا چاہیے۔ ()
150۔ حضرت علی ص سے روایت ہے کہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی ،آپ اپنے بعد کس کو امیر بناتے ہیں؟ غیب بتانے والے آقا ومولیٰ ا نے فرمایا، اگر تم ابوبکر کو امیر بناؤگے تو انہیں امانت دار ،دنیا سے منہ موڑنے والا اور آخرت کی رغبت رکھنے والا پاؤ گے۔ اگر تم عمر کو امیر بناؤ گے تو انہیں طاقتوراور امانت دار پاؤگے جو اﷲ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈرے۔ اور اگر تم علی کو امیر بناؤگے اور میرے خیال میں تم ایسا کرنے والے نہیں ہو،تو انہیں ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ پاؤگے جو تمہیں سیدھے راستے پر لے جائے۔ث ()
151۔ حضرت انس ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، میری امت میں ابوبکر سب سے زیادہ مہربان ہیں۔ اﷲ کے کاموں میں عمر سب سے زیادہ سخت ہیں، حیا میں عثمان ان سب سے آگے ہیں، ان میں فرائض کو سب سے زیادہ جاننے والے زید بن ثابت ہیں، ابی بن کعب سب سے بڑے قاری ہیں، ان میں حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم معاذ بن جبل کو ہے اور ہر امت کا ایک امین ہوتا تھا اور اس امت کے امین ابوعبیدہ ابن الجراح ہیں۔یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور قتادہ صکی روایت میں ہے کہ ان میں سب سے بڑے قاضی علی ہیں۔ث ()
152۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ، اﷲ تعالیٰ ابوبکر پر رحم فرمائے کہ انہوں نے اپنی بیٹی میرے نکاح میں دی ، مجھے ہجرت کے گھر کی طرف سوار کرکے لے گئے، غار میں میرا ساتھ دیا، اور بلال کو اپنے مال کے ذریعے آزاد کیا۔ اﷲ تعالیٰ عمر پر رحم فرمائے جو حق بات کہتے ہیں خواہ کسی کو کڑوی معلوم ہو،اور حق نے اُنہیں ایسا کر چھوڑا کہ اُن کا کوئی دوست نہ رہا۔ اﷲ تعالیٰ عثمان پر رحم فرمائے جن سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ علی پر رحم فرمائے ، اے اﷲ ! جہاں علی جائے حق اس کے ساتھ رہے۔ ث ()
153۔ حضرت انس ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، میری امت میں سب سے زیادہ رحمدل ابوبکر ہیں۔سب سے زیادہ حسنِ اخلاق والے ابوعبیدہ ابن الجراح ہیں۔زیادہ صحیح لہجہ والے ابوذر ہیں۔حق کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں، اور سب سے زیادہ اچھے فیصلے کرنے والے علی ہیں۔ ث ()
154۔ حضور ﷺ نے حجۃ الوداع سے واپسی پر فرمایا، لوگو! ابوبکر نے مجھے کبھی رنج نہیں پہنچایا،اسے یاد رکھو۔ لوگو! میں ان سے راضی ہوں اور عمر، عثمان، علی، طلحہ،زبیر،سعد، عبدالرحمن اور مہاجرین الاولین سے بھی خوش ہوں۔ ث ()
Share:
keyboard_arrow_up