Fazail e Sahaba wa Ahlebait

Total Pages: 134

Page 50 of 134
105۔ حضرت انسص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک بھنا ہوا پرندہ تھا ۔ آپ نے دعا کی ، اے اﷲ ! میرے پاس اس شخص کو بھیج جو تجھے اپنی مخلوق میں سب سے پیارا ہو، تاکہ وہ اس پرندے کو میرے ساتھ کھائے۔ پس حضرت علی صحاضر بارگاہ ہوئے اور آپ کے ساتھ اسے کھایا۔()
106۔ حضرت برا ء بن عازب صسے روایت ہے کہ آقا ومولیٰا نے حضرت علیص سے فرمایا ، تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔ ()
107۔ حضرت عمران بن حُصَین ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، علی مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں اور وہ ہر ایمان والے کے یار و مددگار ہیں۔ ()
108۔ حضرت زید بن ارقم ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، جس کا میں مددگار ہوں ،اس کے علی بھی مددگار ہیں۔ ()
109۔ حضرت جابرص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے طائف کے روز حضرت علیص کو بلاکر ان سے سرگوشی فرمائی۔ لوگوں نے کہا،آپ نے اپنے چچا کے بیٹے سے بہت لمبی سرگوشی فرمائی۔ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، میں نے اُن سے سرگوشی نہیں کی بلکہ اﷲ تعالیٰ نے سرگوشی فرمائی ہے یعنی میں نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان سے سرگوشی کی ہے۔ ()
110۔ حضرت حُبشی بن جنادہ صسے روایت ہے کہ رسولُ اﷲا نے فرمایا ،
’’علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں ۔ میری طرف سے (عہد و نقض میں) میرے یا علی کے سوا کوئی دوسرا (ذمہ داری)ادا نہیں کرسکتا ‘‘۔ ()
111۔ حضرت ابنِ عمر ص سے روایت ہے کہ رسولُ اﷲا نے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا ۔ حضرت علیص حاضر ہوئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ عرض گزار ہوئے کہ آپ نے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمادیا لیکن مجھے کسی کا بھائی نہیں بنایا۔ رسولُ اﷲ ا نے فرمایا، تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی ہو۔ ()
112۔ حضرت علی ص نے فرمایا کہ میں رسولُ اﷲ ا سے جب کوئی چیز مانگتا تو آپ عطا فرماتے اور اگر میں خاموش رہتا تو حضور مجھ سے ابتدا ء فرماتے۔ ()
113۔ حضرت علی صسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ، میں حکمت کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ ()
114۔حضرت جابرص سے روایت ہے کہ حضور ﷺ کا ارشاد ہے، میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ ()
115۔حضرت سعید بن مسیب صسے روایت ہے کہ حضرت عمرص نے فرمایا،’’ ہم اس مشکل سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں جس کو علیص حل نہ کر سکیں‘‘۔
صحابہ میں کوئی ایسا نہ تھا جو یہ کہتا ہو کہ مجھ سے پوچھو البتہ علی ص یہ کہا کرتے تھے کہ مجھ سے پوچھا کرو۔ ()
116۔ حضرت ابو سعید ص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے حضرت علی صسے فرمایا ، حالتِ جنابت میں کسی کے لیے اس مسجد سے گزرنا جائز نہیں ہے سوائے میرے اور تمہارے ۔ ()
117۔ حضرت امِ عطیہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے ایک لشکر بھیجا، جن میں حضرت علیص بھی تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ دونوں ہاتھ اٹھا کرفرما رہے تھے ، اے اﷲ ! مجھے وفات نہ دینا جب تک میں علی کو نہ د یکھ لوں۔ ()
118۔ حضرت امِ سلمہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا، کوئی منافق علی سے محبت نہیں رکھے گا او رکوئی مومن اس سے بغض نہیں رکھے گا ۔ ()
119۔ ان سے ہی روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، جس نے علی کو گالی دی اس نے مجھے گالی دی۔ ()
120۔ حضرت علی ص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ، تمہاری مثال حضرت عیسیٰ ں جیسی ہے کہ یہود نے ان سے عداوت رکھی یہاں تک کہ ان کی والدہ ماجدہ پر بھی بہتان جڑدیا اور نصاریٰ نے ان سے محبت رکھی یہاں تک کہ انہیں اس مقام پر پہنچا دیا جو ان کا حق نہیں۔
Share:
keyboard_arrow_up