Fazail e Sahaba wa Ahlebait

Total Pages: 134

Page 34 of 134
63۔ حضرت حذیفہ ص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، مجھے نہیں معلوم کہ میں تم میں کتنے دن اور رہوں گالہٰذا میرے بعد والوں میں سے ابو بکر اور عمر کی پیروی کرنا۔()
64۔ حضرت ابو سعید خدری ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
بیشک جنتی لوگ علیین والوں کو اس طرح دیکھیں گے جیسے تم چمک دار تارے کو آسمان کے کنارے پر دیکھتے ہو۔ اور بیشک ابو بکر و عمر اُنہی میں سے ہیں اور دونوں خوب تر ہیں۔()
65۔ حضرت انس ص سے اورحضرت علی صسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، ابوبکر و عمرانبیائے کرام و مرسلینِ عظام کے سوا تمام اہلِ جنت کے عمر رسیدہ لوگوں کے سردار ہیں۔()
66۔ حضرت ابنِ عمر ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک روز مسجد میں داخل ہوئے اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر میں سے ایک آپ کے دائیں جانب اور ایک بائیں جانب تھے۔ آپ نے دونوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے اور فرمایا، میں قیامت کے روز اسی طرح اٹھایا جاؤں گا۔()
67۔ حضرت عبداﷲ بن حنطبص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھ کر فرمایا، یہ دونوں کان اور آنکھ ہیں (یعنی میرے لیے اس قدر اہم ہیں جیسے جسم کے لیے کان اور آنکھ) ۔()
68۔ حضرت ابنِ مسعود ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، تمہارے پاس ایک جنتی شخص آئے گا پس حضرت ابو بکر آئے۔ پھر فرمایا کہ تمہارے پاس ایک جنتی شخص آئے گا۔ پس حضرت عمر آئے۔()
69۔ حضرت ابو سعید ص سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا،کوئی نبی نہیں مگر اس کے دو وزیر آسمان والوں میں سے اور دو زمین والوں میں سے ہوتے تھے، میرے دو آسمانی وزیر جبرئیل و میکائیل ہیں اور زمین پر میرے وزیر ابو بکر و عمر ہیں۔()
70۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا کہ ایک چاندنی رات میں رسول کریم ﷺ کا سرِ مبارک میری گود میں تھا۔ میں عرض گزار ہوئی، یا رسول اﷲ ﷺ ! کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے تاروں کے برابر ہیں؟ فرمایا ،ہاں! عمر کی۔ میں نے عرض کی ، اور حضرت ابوبکر کی نیکیوں کا کیا حال ہے؟ فرمایا ، عمر کی ساری نیکیاں ابوبکر کی ایک نیکی جیسی ہیں۔()
71۔ حضرت عمار بن یاسرص سے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ انے فرمایا، میرے پاس جبریلں آئے تو میں نے کہا، مجھ سے عمر بن خطاب کے فضائل بیان کرو۔ انہوں نے کہا، اگر عمر کے فضائل بیان کرنے کے لیے مجھے حضرت نوح ںکی زندگی مل جائے تو بھی عمر کے فضائل ختم نہ ہوں حالانکہ عمر کے تمام فضائل، ابوبکر کے فضائل کا ایک جزو ہیں۔()
72۔ حضرت ابنِ مسعود ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، ہر نبی کے اصحاب میں سے کچھ خاص لوگ ہوتے ہیں۔ میرے اصحاب میں سے خاص لوگ ابوبکر اور عمر ہیں۔()
73۔ حضرت علی ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، میرے بعد میری امت میں بہترین افراد ابوبکر اور عمر ہیں۔()
74۔ حضوراکرم ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت ابوبکرص وحضرت عمرص سے فرمایا، اُس خدا کا شکر ہے جس نے تم کو میرا مددگار بنایا۔()
75۔ حضرت ابن عمر صسے پوچھا گیا کہ عہدِ نبوی میں کون فتویٰ دیا کرتا تھا؟ جواب دیا، حضرت ابوبکرص اور حضرت عمرص سے زیادہ کوئی عالم نہیں تھا اس لیے یہی دونوں حضرات فتویٰ دیا کرتے تھے۔()
76۔ حضرت ابوالدرداء صسے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا، میرے بعد ابوبکر وعمر کی پیروی کرنا کیونکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی پھیلائی ہوئی رسی ہیں۔ جو ان کا دامن تھام لے گا وہ کبھی نہ کُھلنے والی گرہ تھام لے گا۔()
77۔ حضرت ابواسامہص فرماتے ہیں ، لوگو ! تم جانتے ہو کہ حضرت ابوبکرص وحضرت عمر صکا دینِ اسلام میں کیا مقام ہے۔ وہ اسلام کے لیے ایسے تھے جیسے (اولاد کے لیے ) ماں باپ۔ ()
Share:
keyboard_arrow_up