Fazail e Sahaba wa Ahlebait

Total Pages: 134

Page 30 of 134
32۔ حضرت جابر ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں ایک محل دیکھا ۔ میں نے پوچھا، یہ محل کس کا ہے؟ جواب ملا، عمر بن خطاب کا میں نے ارادہ کیا کہ اندر داخل ہوکر اسے دیکھوں لیکن تمہاری غیرت یاد آگئی۔ اس پرحضرت عمرص عرض گزار ہوئے ، یا رسول اﷲ ﷺ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ، کیا میں آپ پر غیرت کرسکتا ہوں۔()
33۔ حضرت ابو سعید خُدری ص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا،میں سویا ہوا تھا کہ مجھ پر لوگ پیش کیے گئے جنہوں نے قمیصیں پہنی ہوئیں تھیں۔ کسی کی قمیص سینے تک اور کسی کی اس سے بھی کم تھی۔ پھرمجھ پر عمر بن خطاب پیش کیے گئے تو ان پر بھی قمیص تھی اوروہ اسے گھسیٹ رہے تھے۔ لوگ عرض گزار ہوئے ، یا رسول اﷲ ﷺ ! آپ نے اس قمیص سے کیا تعبیر لی ہے؟ فرمایا، دین۔()
34۔ حضرت ابنِ عمرص سے روایت ہے کہ میں نے رسول اﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ،میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا۔ میں نے پیا ، یہاں تک کہ سیرابی کو اپنے ناخنوں سے نکلتے ہوئے دیکھا۔ پھر بچا ہوا دودھ میں نے عمر بن خطاب کو دے دیا۔ لوگ عرض گزار ہوئے ، یا رسول اﷲ ﷺ ! آپ اس (دودھ)سے کیا مراد لیتے ہیں ؟ فرمایا ، علم۔()
35۔ حضرت ابنِ عمرص سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ، بے شک اﷲ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور دل پر حق جاری فرمادیا ہے۔()
36۔ حضرت ابوذر صسے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، اﷲ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان پر رکھ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ حق بولتے ہیں۔()
37۔ حضرت علی ص نے فرمایا،ہم اس بات میں شک نہیں کرتے تھے کہ حضرت عمرص کی زبان پر سکینہ بولتا ہے یعنی ان کے ارشاد پر سب کو دلی سکون ملتا ہے۔اسے امام بیہقی نے دلائل النبوۃ میں روایت کیا۔()
38۔ حضرت ابنِ عباس ص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دعا کی، اے اﷲ ! اسلام کو ابو جہل بن ہشام یا عمر بن خطاب کے ذریعے عزت دے۔ صبح ہوئی تو اگلے روز حضرت عمرص نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور مسجد میں اعلانیہ نماز پڑھی۔()
39۔ حضرت ابنِ عباس ص سے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ ا نے دعا فرمائی، اے اﷲ ! اسلام کو عمر بن خطاب کے ذریعے غلبہ عطا فرما۔()
اس حدیث میں مذکور دعا میں کسی دوسرے شخص کا نام شامل نہیں ہے۔ اس حدیث کو ابن ماجہ نے سنن میں اُمُ المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ اسی حدیث کو طبرانی نے اوسط میں سیدنا ابوبکر صدیق صسے اور معجم کبیر میں حضرت ثوبان صسے روایت کیا ہے۔ ()
40۔ حضرت ابن عباس ص سے روایت ہے کہ جب حضرت عمرص ایمان لائے تو حضرت جبرئیل ںنازل ہوئے اور عرض کی، یا رسول اللہ ﷺ ! آسمان والے حضرت عمر کے ایمان لانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔()
41۔ حضرت عبداللہ بن مسعودص سے روایت ہے کہ جب سے حضرت عمرص مسلمان ہوگئے اس وقت سے ہم مسلسل کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔()
42۔ حضرت جابرص سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے حضرت ابو بکر سے کہا ، اے رسول اﷲ ﷺ کے بعد تمام لوگوں سے بہتر۔ حضرت ابو بکر نے کہا ، آپ تو یوں کہتے ہیں حالانکہ میں نے رسول اﷲ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ، سورج کسی ایسے شخص پر طلوع نہیں ہوا جو عمر سے بہتر ہو۔ ()
43۔ حضرت ا بن عمرص سے حضرت عمرص کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا، رسول کریم ﷺ کے وصال کے بعد میں نے حضرت عمرص جیسا نیک اور سخی نہیں دیکھا گویا یہ خوبیاں تو آپ کی ذات پر ختم ہوگئی تھیں۔()
44۔ حضرت عقبہ بن عامرص سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر بن خطاب ہوتے۔()
Share:
keyboard_arrow_up