4۔حضرت انس بن مالک صسے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکرص نے فرمایا، جس وقت ہم غار میں تھے۔ میں نے اپنے سروں کی جانب مشرکوں کے قدم دیکھے تو عرض کی، یارسول اللہ ﷺ ! اگر ان میں سے کسی نے اپنے پیروں کی طرف دیکھا تو وہ ہمیں دیکھ لے گا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا،اے ابوبکر! تمہارا ان دو کے متعلق کیا خیال ہے جن میں کا تیسرا اللہ تعالیٰ ہے۔()
5۔ حضرت عمرو بن العاص صسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انھیں لشکرِ ذاتِ السلاسل پر امیر بنا کر بھیجا۔ ان کا بیان ہے کہ جب حاضرِ بارگاہ ہوا تو میں نے عرض کی،یا رسول اللہ ﷺ ! آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ پیارا کون ہے؟، فرمایا، عائشہ۔ میں عرض گزار ہوا ، مردوں میں سے؟ فرمایا ، اس کے والدِ محترم یعنی ابوبکر۔ میں عرض گزار ہوا کہ پھر کون؟ فرمایا ، عمر۔ پس میں اس ڈر سے خاموش ہو گیا کہ مبادا مجھے سب سے آخر میں رکھیں۔()
6۔ حضرت محمد بن حنیفہص کا بیان ہے کہ میں نے اپنے والدِ محترم (حضرت علیص ) کی خدمت میں عرض کی،نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے بہتر آدمی کون ہے؟ فرمایا ، ابوبکرص۔ میں عرض گزار ہوا کہ پھر کون ہے ؟ فرمایا ، عمرص۔ تیسری بارمیں ڈرا کہ کہیں یہ نہ فرمائیں کہ عثمان ص ، اس لیے میں نے عرض کی کہ پھر آپ ہیں؟ فرمایا ، میں تو مسلمانوں میں سے ایک فرد ہوں۔()
7۔ حضرت ابوہریرہ صسے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ انے فرمایا، تم میں سے آج کون روزہ دار ہے؟ سیدنا ابوبکر صنے عرض کی، میں ہوں۔ پھر حضور ﷺ نے فرمایا، تم میں سے آج کس شخص نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ سیدنا ابوبکرص نے عرض کی، میں نے۔ پھر ارشاد ہوا،تم میں سے آج کس شخص نے مریض کی عیادت کی؟ آپ ہی نے عرض کی، میں نے۔ آقا کریم انے فرمایا، جس شخص میں (ایک ہی دن میں)یہ اوصاف جمع ہونگے وہ جنتی ہو گا۔()
8۔ حضرت ابنِ عمرصسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں ہم کسی کو ابوبکرص کے برابر شمار نہیں کیا کرتے تھے، پھر حضرت عمرص کو، پھر حضرت عثمان ص کو دیگر صحابہ پر فضیلت دیتے اور پھر نبی کریم ﷺ کے اصحاب میں سے کسی کو دوسرے پر فضیلت نہ دیتے۔()
9۔ انہی سے مروی ہے کہ رحمتِ دوعالم ا کی حیاتِ ظاہری میں ہم کہا کرتے کہ نبی کریم ﷺ کی امت میں آپ اکے بعد افضل ترین حضرت ابوبکر ہیں، پھرحضرت عمر، پھر حضرت عثمان ث۔()
10۔ حضرت ابوہریرہ صسے ایک طویل روایت کے آخر میں ہے کہ سیدنا ابوبکرص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی، یا رسول اللہ ﷺ ! کیا کوئی ایسا شخص بھی ہے جس کو جنت کے تمام دروازوں سے جنت میں جانے کے لیے بلایا جائے گا؟
آقا ومولیٰ انے فرمایا، ہاں اے ابوبکر! مجھے امید ہے کہ تم ایسے ہی لوگوں میں سے ہو۔()
11۔ حضرت عمر صنے فرمایا کہ حضرت ابو بکرص ہمارے سردار، ہمارے بہترین فرد اور رسول اﷲ ﷺ کو ہم سب سے زیادہ محبوب تھے۔()
12۔ حضرت ابنِ عمر صسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے حضرت ابوبکرص سے فرمایا،تم غار میں میرے ساتھی تھے اور حوض پر میرے ساتھی ہوگے۔()
13۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا، کسی قوم کے لئے مناسب نہیں کہ ان میں ابوبکر ہو اور ان کی امامت کوئی دوسرا کرے۔()
14۔ حضرت عمر صسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے ہمیں صدقہ کا حکم فرمایا۔ اس وقت میرے پاس کافی مال تھا ، میں نے کہا کہ اگر کسی روز میں حضرت ابو بکرص سے سبقت لے جاسکا تو آج کا دن ہوگا۔ پس میں نصف مال لے کر حاضر ہوگیا۔ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ گھر والوں کے لئے کتنا چھوڑا ہے؟عرض گزار ہوا کہ اس کے برابر۔ حضرت ابوبکرص اپنا سارا مال لے آئے تو فرمایا ، اے ابو بکر اپنے گھر والوں کے لئے کیا چھوڑا ہے؟ عرض گزار ہوئے ، ان کے لئے اﷲ اور اس کے رسول کو چھوڑ آیا ہوں ۔ میں نے کہا ، میں ان سے کبھی نہیں بڑھ سکتا۔()
Page 22 of 134

