Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 40 of 48
سوال نمبر:302۔’’جب اس حدیث کا رفع حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تک ثابت ہے تو عمل کے لیے کافی ہے کیونکہ حضور ﷺ کا فرمان ہے، ”میں تم پر لازم کرتا ہوں اپنی سنت اور اپنے خلفائے راشدین کی سنت‘‘۔ یہ کس محدث کا کلام ہے؟حوالہ دیجیے۔
جواب : یہ اذان میں آقا کریم ﷺ کا نام اقدس سن کر انگوٹھے چومنے کے جواز کے متعلق محدث علی قاری حنفی رحمۃ اﷲ علیہ کا کلام ہے۔ ()
سوال نمبر:303۔’’ فضائل اعمال میں ضعیف حدیث بالا جماع مقبول ہے‘‘ اس اصول کے دو حوالے دیجیے؟
جواب : محدث علی قاری کی کتاب مرقاۃ اور شیخ عبدالحق محدث دہلوی کی اشعۃ اللمعات۔(رحمہما اﷲ )
سوال نمبر:304۔گیارھویں شریف کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب : قرآن کریم کی تلاوت ، نعت خوانی، ذکرِ الٰہی اور تقسیمِ طعام و شیرینی پر مشتمل محفل جو عموماً کسی بھی دن اور خصوصاً چاند کی گیارہ تاریخ کو غوثِ اعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمۃ اﷲ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد ہوتی ہے اسے گیارھویں شریف کہتے ہیں۔ اس کی اصل ایصالِ ثواب ہے جو کہ قرآن و سنت سے ثابت ہے۔
سوال نمبر:305۔ گیارھویں شریف کے دسویں صدی ہجری میں مشہور ہونے کا ذکر کس محدث نے کیا ہے؟ان کی تحریر سنائیے۔
جواب : شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں، بیشک ہمارے شہروں میں سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی گیارہویں مشہور ہے۔()
سوال نمبر:306۔فاتحہ اور نذرونیاز سے کیا مراد ہے؟
جواب : مسلمان کے انتقال کے بعد قرآن مجید کی تلاوت یا کلمہ شریف اور درود شریف کی قراءت اور دوسرے اعمالِ صالحہ یا کھانے کپڑے وغیرہ صدقہ کرنے کا جو ثواب پہنچایا جاتا ہے، اسے عُرف میں فاتحہ کہتے ہیں کیونکہ اس میں سورہ فاتحہ پڑھی جاتی ہے۔ اور اولیاء کرام کو جو ایصالِ ثواب کرتے ہیں اسے تعظیماً نذر و نیاز کہتے ہیں۔()
سوال نمبر:307۔کیا کھانے پینے کی اشیاء کی نسبت بندوں کی طرف کرنے سے وہ حرام ہو جاتی ہیں؟
جواب : حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے کنواں کھدوا کر فرمایا، ھٰذِہٖ لِاُمِّ سَعَدْ۔یہ کنواں سعد کی والدہ کے لیے ہے۔() معلوم ہوا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی نسبت کسی فوت شدہ شخص کی طرف کرنے سے وہ حرام نہیں ہوتیں ورنہ صحابیٔ رسول ایسا نہ کرتے۔
سوال نمبر:308۔کھانے پر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ فاتحہ پڑھنے سے کھانا حرام ہو جاتا ہے۔
جواب: قرآن تو بابرکت کلام ہے۔ اس کی تلاوت سے کھانے میں برکت ہوتی ہے لیکن گمراہ اسے حرام کہتے ہیں۔ کیا چاروں قُل اور سورہ فاتحہ پڑھنے سے کھانا حرام ہو جاتا ہے؟ ارشادِ باری تعالیٰ ہوا،’’ تو کھاؤ اس میں سے جس پر اللہ کا نام لیا گیااگر تم اس کی آیتیں مانتے ہو‘‘۔ ()
حدیث پاک میں ہے کہ بسم اللہ پڑھنے سے شیطان اس کھانے کو حلال نہیں سمجھتا۔نتیجہ یہ نکلا کہ فاتحہ پڑھنے سے کھانے کو حرام سمجھنا ا وراسے نہ کھاناکافروں اور شیطان کا طریقہ ہے ۔
سوال نمبر:309۔فاتحہ پڑھنے سے کھانا برکت والا ہو جاتا ہے۔فقہاء کے اقوال بتائیے۔
جواب : شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اپنے فتاویٰ کی جلداول صفحہ71 () پرفرماتے ہیں، ’’نیاز کا وہ کھانا جس کا ثواب امام حسن وامام حسین رضی اللہ عنہما کو پہنچایا جائے اور اس پر فاتحہ، قل اور درود شریف پڑھا جائے تو وہ کھانا برکت والا ہو جاتا ہے اور اس کا کھانا بہت اچھا ہے‘‘۔
اعلیٰ حضرت محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’وہ کھانا جو حضرات انبیاء کرام علیہم السلام اور اولیائے کرام رضی اللہ عنہم کی ارواحِ طیبہ کو نذر کیا جاتا ہے، جائز اور باعثِ برکت ہے۔ برکت والوں کی طرف جو چیز نسبت کی جاتی ہے اس میں برکت آ جاتی ہے‘‘۔()
Share:
keyboard_arrow_up