سوال نمبر:282۔اس حدیث کا حوالہ دیجیے۔
جواب : صحیح مسلم جلد دوم باب الھجرۃ۔()
سوال نمبر:283۔’’ربیع الاول میں تمام اہلِ اسلام ہمیشہ سے میلاد کی خوشی میں محافل منعقد کرتے رہے ہیں۔ محفلِ میلاد کی یہ برکت مجرب ہے کہ اس کی وجہ سے سارا سال امن سے گزرتا ہے اور ہر مراد جلدپوری ہوتی ہے۔‘‘یہ کس محدث نے کس کتاب میں تحریرکیا؟
جواب : شارح بخاری امام قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نے یہ کلام مواہب ُاللدنیہ ج1 ص 27()پر تحریر کیا۔
سوال نمبر:284۔’’اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحمتیں نازل فرمائے جس نے ماہِ میلاد کی ہر رات کو عید بنا کر ایسے شخص پر شدت کی جس کے دل میں مرض وعناد ہے‘‘۔ یہ مضمون کس محدث نے تحریر کیا؟ کتاب کا نام بھی بتائیے۔
جواب :یہ مضمون بھی شارح بخاری امام قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نے مواہب ُ الدنیہ ج1ص 27()پر تحریر کیا۔
سوال نمبر:285۔ایک عالم نے قحط کی وجہ سے بھنے ہوئے چنے میلاد شریف پر تقسیم کیے۔ خواب میں آقا کریم ﷺ کی زیارت ہوئی تو انہیں بے حد خوش دیکھا اور وہ چنے بھی بارگاہِ نبوی میں دیکھے۔ اُن عالم اور کتاب کا نام بتائیے؟
جواب : شاہ ولی اللہ دہلوی کے والد شاہ عبدالرحیم محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اور کتاب ’’الدرُّ الثمین ص 8۔()
سوال نمبر:286۔درود و سلام بھیجنے کا حکم جس آیت میں ہے اس کا ترجمہ کنزالایمان سے بتائیے؟
جواب : ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اُس غیب بتانے والے پر، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود اور خوب سلام بھیجو‘‘۔()
سوال نمبر:287۔اہلسنت کھڑے ہو کر درودوسلام کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب : ہم آقا ومولیٰ ﷺ کے ذکر کی محبت و تعظیم کے اظہار کے طور پر کھڑے ہو کر درودوسلام پڑھتے ہیں۔ قرآن سے ثابت ہے کہ بعض فرشتے صفیں بنا کر کھڑے ہیں اور سب فرشتے درود بھیج رہے ہیں اس لیے یہ اُن فرشتوں کی سنت بھی ہے اور صحابہ کرام سے لے کر آج تک تمام مسلمان مواجہہ اقدس میں کھڑے ہو کر درودوسلام پیش کرتے آئے ہیں نیز یہ ائمہ دین و محدثین کا طریقہ بھی ہے۔
سوال نمبر:288۔بعض فرشتے صفیں بناکر کھڑے ہیں، اس کا ذکر کس سورت میں ہے؟
جواب : پارہ نمبر 23 سورۃ الصٰفّٰت آیت نمبر1۔()
سوال نمبر:289۔’’ میں محفلِ میلاد میں کھڑے ہوکر سلام پڑھتا ہوں، میرا یہ عمل شاندار ہے‘‘۔یہ کس محدث کا کلام ہے؟کتاب بھی بتائیے۔
جواب : اما م المحدثین شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ کا کلام۔ کتاب: ’’اخبارُ الاخیار“ صفحہ 624۔()
سوال نمبر:290۔حضور ﷺ کے ذکر کے وقت قیام کی ابتدا کس محدث نے کی؟
جواب : امام تقی الدین سُبکی رحمۃ اللہ علیہ (م ۷۵۶ ھ) کی محفل میں کسی نے یہ شعر پڑھا،’’ بیشک عزت وشرف والے لوگ آقا ﷺ کا ذکر سن کر کھڑے ہو جاتے ہیں‘‘۔یہ سن کر امام سبکی اور تمام علماء و مشائخ کھڑے ہو گئے۔ اس وقت بہت سُرور اور سکون حاصل ہوا۔ ()
سوال نمبر:291۔ ’’ مشرب فقیر کا یہ ہے کہ محفلِ میلاد میں شریک ہوتا ہوں بلکہ ذریعۂ برکات سمجھ کر ہر سال منعقد کرتا ہوں اور قیام میں لطف و لذت پاتا ہوں‘‘۔ یہ تحریر کس عالم کی کس کتاب میں ہے؟
جواب :حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ۔ کتاب : () فیصلہ ہفت مسئلہ“ صفحہ 5۔
سوال نمبر:292۔’’ کیا تم صحابہ سے محبت و تعظیم میں زیادہ ہو کہ جو انہوں نے نہیں کیا وہ کرتے ہو‘‘۔ اس اعتراض کا کیا جواب ہے؟
جواب : یہ اعتراض نہایت لغو ہے کیونکہ کئی امور ایسے ہیں جنہیں بعض صحابہ کرام یا تابعین یا تبع تابعین نے اختیار کیا ، اس سے قبل وہ نیک کام کسی نے نہ کیے تھے مثلاً امام مالک رضی اللہ عنہ مدینہ طیبہ میں سواری پر سوار نہ ہوتے، حدیث بیان کرنے سے قبل غسل کرتے، عمامہ باندھتے، تخت کو خوشبو سے معطر کرکے حدیث بیان کرتے۔ کیا صحابہ میں ایسی کوئی مثال ہے؟ کیا ان کاموں کو بدعت یا حرام کہا جائے گا؟
Page 38 of 48

