Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 34 of 48
روضۂ اقدس کی حاضری
حضرتِ سیِّدُنا ابن عمررضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:مَنْ زَارَ قَبْرِیۡ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیۡیعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔(شعب الایمان، باب فی المناسک، فضل الحج والعمرۃ، الحدیث:4159، ج3، ص490)
روضۂ اقدس کی حاضری
حضرتِ سیِّدُنا ابن عمررضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:مَنْ زَارَ قَبْرِیۡ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیۡیعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔(شعب الایمان، باب فی المناسک، فضل الحج والعمرۃ، الحدیث:4159، ج3، ص490)





باب چہارم:
شعائرِ اہلِ سنت
سوال نمبر:251۔بدعت کسے کہتے ہیں ؟ لغوی اور شرعی معنی بتائیں ۔
جواب : بدعت کے لغوی معنی ’’نئی چیز ایجاد کرنے‘‘ کے ہیں۔ شرعی اصطلاح میں ہر وہ بات جو نبی کریم ﷺ کے زمانہ اقدس کے بعد پیدا ہو، بدعت ہے۔
سوال نمبر:252۔بدعت کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب : بدعت کی دو قسمیں ہیں ، سیئہ اورحسنہ یعنی بری اور اچھی بدعت۔
سوال نمبر:253۔حدیث کی روشنی میں بدعتِ حسنہ کی وضاحت کریں۔
جواب : بدعتِ حسنہ وہ نیا کام ہے جس کی اصل شریعت سے ثابت ہو اور وہ دین کے لیے فائدہ مند ہو۔ایسی بدعت مستحب بلکہ سنت بلکہ واجب تک ہوتی ہے۔ حضرت عمر فاروق تراویح کی نسبت فرماتے ہیں،نِعْمَۃُ الْبِدْعَۃ ُھٰذِہٖ() یہ اچھی بدعت ہے حالانکہ تراویح سنتِ مؤکدہ ہے۔اسی طرح ابنِ عمر رضی اللہ عنہمانے نماز چاشت کو عمدہ بدعت فرمایا۔
سوال نمبر:254۔بدعتِ حسنہ کے طور پر رہبانیت کا ذکر سورۃ الحدید کی آیت 27میں آیا ہے، اس آیت کا ترجمہ بتائیے۔
جواب : ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’اور راہب بننا، تو یہ بات انہوں نے دین میں اپنی طرف سے نکالی، ہم نے ان پر مقرر نہ کی تھی، ہاں یہ بدعت انہوں نے اللہ کی رضا چاہنے کو پیدا کی پھر اسے نہ نباہا جیسا کہ اس کے نباہنے کا حق تھا، تو ان کے ایمان والوں کو ہم نے ان کا ثواب عطا کیا‘‘۔ ()
سوال نمبر:255۔تفسیر خزائن العرفان سے اس آیت کی تفسیر بیان کیجیے۔
جواب : مولانا سید نعیم الدین مرادآبادی قدس سرہٗ فرماتے ہیں،اس آیت سے معلوم ہوا کہ بدعت یعنی دین میں کسی بات کا نکالنا اگر وہ بات نیک ہو اور اس سے رضائے الٰہی مقصود ہو تو بہتر ہے، اس پر ثواب ملتا ہے اور اس کو جاری رکھنا چاہیے، ایسی بدعت کو بدعتِ حسنہ کہتے ہیں۔ البتہ دین میں بری بات نکالنا بدعتِ سیّئہ کہلاتا ہے وہ ممنوع اور ناجائز ہے۔
سوال نمبر:256۔اپنی طرف سے کوئی نیک کام کرنے کے متعلق قرآن کا کیا حکم ہے؟
جواب : اپنے دل کی خوشی سے کوئی اچھا کام کرنا ’’تَطَوُّع‘‘کہلاتا ہے اسے فقہی اصطلاح میں مستحب کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں ارشاد ہوا، ’’جو کوئی اپنی خوشی سے کرے کچھ نیکی، تو اللہ قدردان ہے سب کچھ جاننے والا‘‘۔ ()دوسری جگہ فرمایاگیا، ’’پھر جو خوشی سے نیکی کرے تو اچھا ہے اس کے واسطے‘‘۔ () معلوم ہوا کہ مومن اپنی خوشی سے کوئی بھی اچھا کام اختیار کر سکتا ہے خواہ وہ کام نیا ہی کیوں نہ ہو۔
سوال نمبر:257۔حدیث کی روشنی میں بدعتِ سیئہ کی وضاحت کریں۔
جواب : بدعتِ سیئہ یعنی بری بدعت وہ ہے جوشریعت کے مخالف ہواور جس کی دین میں کوئی اصل یا بنیاد نہ ہو۔ یہ بدعت مکروہ یا حرام ہے۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے، جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں، وہ مردود ہے۔()
Share:
keyboard_arrow_up