سوال نمبر:241۔کیا مالدار مسافر کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟
جواب : ایسے مسافر کو زکوٰۃ دینا جائز ہے جس کے پاس اپنے گھر میں تو مال ہو مگر سفر میں اس کے پاس کچھ نہ ہو۔وہ بقدرِ ضرورت مال لے سکتا ہے۔
سوال نمبر:242۔زکوٰۃ دینے میں نیت کی کیا اہمیت ہے؟
جواب : زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے نیت ضروری ہے۔ اگر سال بھر خیرات کی، بعد میں نیت کی کہ جو دیا زکوٰۃ ہے، اس طرح زکوٰۃ ادا نہ ہوئی۔
سوال نمبر:243۔کیا مستحق کو دینے میں زکوٰۃکا بتانا ضروری ہے؟
جواب : زکوٰۃ دینے میں یہ بتانا ضروی نہیں کہ یہ زکوٰۃ ہے اس لیے دل میں زکوٰۃ کی نیت کر کے مستحق عزیزوں کو مالی مدد یا عیدی وغیرہ کے طور پر بھی زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔
سوال نمبر:244۔دینی مدارس کے طلباء کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
جواب : وہ طالبِ علم جو علمِ دین پڑھتے ہیں انہیں بھی زکوٰۃ دے سکتے ہیں بلکہ طالبِ علم سوال کر کے بھی زکوٰۃ لے سکتا ہے جبکہ اس نے خود کو اسی کام کے لیے فارغ کر رکھا ہو اگرچہ کما سکتا ہو۔دینی طلباء کو زکوٰۃ دینے کا اجر زیادہ ہے کیونکہ یہ صدقۂ جاریہ ہے۔
سوال نمبر:245۔گمراہ وبدمذہب کو زکوٰۃ دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب : بدمذہب کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں جو زبان سے تو اسلا م کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن خدا و رسول کی شان گھٹاتے یا کسی اور دینی ضرورت کا انکار کرتے ہیں۔ان کو دینے سے زکوٰۃ ادا نہ ہو گی۔
سوال نمبر:246۔صدقۂ فطر کی مقدار کیا ہے؟ اسے کب تک ادا کرنا چاہیے؟
جواب : دو کلوگرام گندم یا اس کی قیمت فی کس صدقۂ فطر ہے۔ ہر مالکِ نصاب کو چاہیے کہ وہ اپنے اہل وعیال کی طرف سے نمازِ عید سے پہلے ادا کر دے۔ بہتر ہے کہ رمضان میں ہی دے دے۔
سوال نمبر:247۔قربانی کس پر واجب ہے؟
جواب : ہرغنی مردو عورت پر جو نصاب کے برابر مال کا مالک ہو، اس پر قربانی واجب ہے۔
سوال نمبر:248۔کن جانوروں کی قربانی جائز ہے؟
جواب :اونٹ ،گائے، بھینس ،بکرا، دنبہ نر ومادہ خصی وغیرخصی سب کی قربانی جائز ہے۔ اونٹ کی عمر 5 سال گائے بیل کی عمر 2سال اور بکرا دنبہ کی عمر ایک سال سے کم نہ ہو البتہ دنبہ یا بھیڑ کا 6ماہ کا بچہ اگر اتنا فربہ ہو کہ دیکھنے میں سال کا معلوم ہوتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔
سوال نمبر:249۔گائے وغیرہ میں کتنے شریک ہو سکتے ہیں؟کیاعقیقہ والا شریک ہو سکتا ہے؟
جواب : زیادہ سے زیادہ سات لوگ شریک ہو سکتے ہیں اور سات سے کم ہوں تو بھی حرج نہیں۔ ان سب کی نیت ثواب کی ہونی چاہیے اس لیے عقیقہ کا حصہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
سوال نمبر:250۔قربانی کی کھال کسے دینی چاہیے اور کسے نہیں؟
جواب : قربانی کی کھال اہلسنت کے کسی مدرسہ کو دینی چاہیے، کسی مستحق غریب کو بھی دے سکتے ہیں البتہ قصائی کو مزدوری میں دینا جائز نہیں اور نہ ہی کسی بدمذہب کو دینا جائز ہے۔
روضۂ اقدس کی حاضریحضرتِ سیِّدُنا ابن عمررضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:مَنْ زَارَ قَبْرِیۡ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیۡیعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔(شعب الایمان، باب فی المناسک، فضل الحج والعمرۃ، الحدیث:4159، ج3، ص490)روضۂ اقدس کی حاضریحضرتِ سیِّدُنا ابن عمررضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:مَنْ زَارَ قَبْرِیۡ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیۡیعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔(شعب الایمان، باب فی المناسک، فضل الحج والعمرۃ، الحدیث:4159، ج3، ص490)
Page 33 of 48

