جواب : جان بوجھ کر یا غلطی سے کھانے پینے سے یا جماع کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ آنکھ یا کان یا ناک میں دوائی ڈالنے سے نیز کان میں تیل ڈالنے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
سوال نمبر:225۔اگر سحری کھانے کے دوران وقت ختم ہو جائے تو کیا کرے؟
جواب : اگر کھانے پینے کے دوران سحری کا وقت ختم ہو جائے تو نوالہ اگل دینا چاہیے اسے نگل لینے سے روزہ نہیں ہو گا۔اگر بعد میں معلوم ہوا کہ وقت ختم ہو چکا تھا تو بھی روزہ نہ ہوا، قضا لازم ہے۔
سوال نمبر:226۔ روزے میں کیا کیا باتیں مکروہ ہیں؟
جواب : جھوٹ، غیبت، چغلی، گالی، بیہودہ گفتگویا کسی کو تکلیف دینے سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے۔ روزے میں باربار تھوکنا، منہ میں تھوک اکٹھا کر کے نگل لینا اور کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنابھی مکروہ ہے۔یوں ہی استنجا کرنے میں مبالغہ کرنا بھی مکروہ ہے یعنی روزے دار کو استنجا کرنے میں نیچے کو زور نہیں دینا چاہیے۔
سوال نمبر:227۔کن کن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا؟
جواب : بھول کر کھانے پینے یا جماع کرنے سے، بے اختیار قے آ جانے سے خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ، کان میں پانی چلے جانے سے یا احتلام ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اسی طرح مکھی، دھواں یا گرد حلق میں چلی جائے تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزے میں تیل یا سرمہ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
سوال نمبر:228۔ روزے میں مسواک اور ٹوتھ پیسٹ کا کیا حکم ہے؟
جواب : مسواک کرنا جائز ہے مگر ٹوتھ پیسٹ جائز نہیں کیونکہ اس کا ذائقہ حلق میں پہنچتا ہے۔
سوال نمبر:229۔اگر کوئی روزے رکھنے پر قادر نہ ہو تو کیا کرے؟
جواب : اگر روزے رکھنے پر قدرت نہ ہو یعنی کوئی بیمار ہے اور اچھے ہونے کی کوئی امید نہیں یا زیادہ بڑھاپے کے باعث روزے رکھنا ممکن نہیں تو ساٹھ مساکین کو پیٹ بھر کر دونوں وقت کھانا کھلانے سے کفارہ ادا ہوگا۔یا پھر ہر مسکین کو صدقَۂ فطر کے برابر رقم دے دی جائے۔
سوال نمبر:230۔زکوٰۃ کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیجیے۔
جواب : زکوٰۃ فرض ہے ،اس کا نہ دینے والا فاسق اور قتل کا مستحق ہے، اور اسے ادا کرنے میں تاخیر کرنے والا گناہگارہے۔قرآن کریم میں بیشمار مرتبہ زکوٰۃ دینے کا حکم دیا گیا۔آقا ومولیٰ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے،’’ خشکی اور تری میں جو مال برباد ہوتا ہے وہ زکوٰۃ نہ دینے کے باعث برباد ہوتا ہے‘‘۔()ایک اور ارشادہے ، ’’جو قوم زکوٰۃ نہ دے اللہ تعالیٰ اسے قحط میں مبتلا فرما دیتا ہے‘‘۔()
سوال نمبر:231۔صاحبِ نصاب کون ہوتاہے؟
جواب : جو شخص نصاب کے برابر مال کا مالک ہو اور وہ مال حاجتِ اصلیہ کے علاوہ ہو، وہ صاحبِ نصاب ہے۔ اس پر زکوٰۃ واجب ہے۔ زندگی بسر کرنے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہو وہ حاجتِ اصلیہ ہے اس پر زکوٰۃ نہیں ۔ جیسے رہنے کا مکان، سردی گرمی میں پہننے کے کپڑے، خانہ داری کے سامان، سواری کے جانوریاگاڑی،جنگ کے آلات، پیشہ وروں کے اوزار، اہلِ علم کے لیے ضرورت کی کتابیں، کھانے کے لیے اناج وغلّہ۔
سوال نمبر:232۔زکوٰۃ کے نصاب سے کیا مراد ہے؟ زکوٰۃ کی مقدار کتنی ہے؟
جواب : زکوٰۃ کا نصاب ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باوَن تولے چاندی ہے۔ اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باوَن تولے چاندی یا ان میں سے کسی کی قیمت کے برابر رقم ہو جو حاجتِ اصلیہ سے زائد ہو اور اس پر سال گزر جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے۔ زکوٰۃ کُل مال کا ڈھائی فیصد (%2.5)ادا کرنا واجب ہے۔
سوال نمبر:233۔اگر کسی کے پاس کوئی ایک نصاب پورا نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
Page 31 of 48

