Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 30 of 48
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، امام کو چار چیزیں آہستہ کہنی چاہیئں۔ ثناء (سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ)، تعوذ(اَعُوْذُ بِاللہ)، تسمیہ(بِسْمِ اللہ) اور آمین۔()
سوال نمبر:212۔ نماز میں رفع یدین منسوخ ہے، حدیث سنائیں۔
جواب : حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آقا ومولیٰ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا،’’میں دیکھتا ہوں کہ تم نماز کے دوران رفع یدین کرتے ہو جیسے سرکش گھوڑے اپنی دُمیں ہلاتے ہیں،نماز سکون سے ادا کیا کرو‘‘۔()
سوال نمبر:213۔تراویح بیس رکعت اور وتر تین ہونے پر حدیث سنائیے۔
جواب : حضرت یزید بن رومان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں رمضان میں لوگ تیئس(23) رکعت (20 تراویح اور 3 وتر) ادا کرتے تھے۔()
باب سوم:
روزے اور زکوٰۃ کے مسائل
سوال نمبر:214۔ روزہ سے کیا مراد ہے؟
جواب : صبح صادق سے سورج غروب ہونے تک رضائے الہٰی کی نیت سے کھانے پینے اور گناہوں سے باز رہنے کا نام روزہ ہے۔
سوال نمبر:215۔ روزوں کی فرضیت کا مقصد کیا ہے؟
جواب:ارشادِ باری تعالیٰ ہوا: ’’اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے‘‘۔()
معلوم ہوا کہ روزوں کی فرضیت کا مقصد تقویٰ اور پرہیزگاری حاصل کرنا ہے۔
سوال نمبر:216۔ جو روزہ رکھ کر برے کام نہ چھوڑے، اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب : آقا ومولیٰ ﷺ نے فرمایا، ’’جو روزے دار بری بات کہنا اور برے کام کرنا نہ چھوڑے، اللہ تعالیٰ کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کچھ پرواہ نہیں‘‘۔ ایک اور ارشاد ہے، ’’روزہ محض کھانے پینے سے باز رہنے کا نام نہیں بلکہ روزہ کی اصل یہ ہے کہ لغو اور بیہودہ باتوں سے بچا جائے۔“()
سوال نمبر:217۔ اگر روزہ دار بھول کر کھا پی لے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
جواب : بھول کرکھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن جب یاد آجائے توفوراً رک جائے اور جو چیز منہ میں ہو، اسے منہ سے نکال دے۔اگر اسے نگل لیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
سوال نمبر:218۔ اگر کوئی چیز دانتوں میں پھنسی تھی اور اسے نگل لیا تو کیا حکم ہے؟
جواب : دانتوں میں کوئی چیز چنے کے برابر یا زیادہ ہو تو اسے نگل لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
سوال نمبر:219۔ اگر روزے میں قے ہوجائے تو کیاحکم ہے؟
جواب : اگر بلاارادہ قے آجائے تو کوئی حرج نہیں البتہ قصداً منہ بھر کر قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔
سوال نمبر:220۔ غذا کے علاوہ کن چیزوں کا ذائقہ محسوس ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب : آنسو یا پسینہ منہ میں چلا جائے اور اس کی نمکینی پورے منہ میں معلوم ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اگردانتوں سے خون نکلے اور اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو تو بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
سوال نمبر:221۔ اگر کوئی چیز غلطی سے حلق سے نیچے اتر گئی تو کیا حکم ہے؟
جواب : اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور کُلی کرتے ہوئے پانی بلاارادہ حلق سے نیچے اتر جائے یا ناک میں پانی چڑھاتے ہوئے دماغ تک پہنچ جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا ۔
سوال نمبر:222۔ جان بوجھ کر کھانے پینے اور غلطی سے کھانے پینے میں کیا فرق ہے؟
جواب : قصداً کھانے پینے سے روزہ کی قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے جبکہ غلطی سے کھانے پینے کی صورت میں صرف قضا لازم ہوگی۔
سوال نمبر:223۔ روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ہے؟
جواب : روزے کا کفارہ یہ ہے کہ مسلسل ساٹھ روزے رکھے جائیں۔
سوال نمبر:224۔ روزہ کن کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟
Share:
keyboard_arrow_up