سوال نمبر:173۔ سورہ فاتحہ اور چھوٹی سورت کے درمیان کتنا وقفہ ہو تو سجدہ سہو واجب ہوگا؟
جواب : اگر سورہ فاتحہ اور چھوٹی سورت پڑھنے کے درمیان تین بار سبحان اللہ کہنے کے برابر خاموش رہا تو سجدہ سہو واجب ہو گیا۔
سوال نمبر:174۔ قعدہ اولیٰ میں تشھد کے بعد کتنے الفاظ کہنے سے سجدہ سہو لازم ہو تا ہے؟
جواب : فرض، واجب اور مؤکدہ سنتوں کے قعدہ اولیٰ میں اگر تشھد کے بعد بھول کر اتنا کہہ لیا ،” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ“ یا ”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سیدنا“ تو سجدہ سہو واجب ہو گیا۔
سوال نمبر:175۔ نماز اورسترِ عورت کے حوالے سے عورتوں کو کیا احتیاط ضروری ہے؟
جواب : نماز سے قبل اس بات کا اطمینان کر لینا چاہیے کہ ان کے چہرے ، ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے سوا تمام جسم دبیز کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔ ایسا باریک کپڑا جس سے بدن کی رنگت جھلکتی ہو یا ایسا باریک دوپٹہ جس سے بالوں کی سیاھی چمکے،پہن کر نماز پڑھی تو نماز نہ ہوگی۔ گردن، کان، سر کے لٹکتے ہوئے بال اور کلائیاں چھپانا بھی فرض ہے۔
سوال نمبر:176۔ کن باتوں سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
جواب : بھول کر یا جان بوجھ کر کسی سے کلام کرنا،کسی کو سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا،کسی عذر کے بغیر کھانسنا،کسی کی چھینک کا جواب دینا،نماز کی حالت میں کھانا پینا،بلا عذرسینہ کو جہتِ کعبہ سے پھیرنا، وضو ٹوٹ جانا، نماز میں قرآن پاک دیکھ کر پڑھنا، قرأت یا اذکار میں سخت غلطی کرنا،دونوں ہاتھ سے ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والا سمجھے کہ یہ حالتِ نماز میں نہیں۔
سوال نمبر:177۔ نماز میں غیر متعلقہ کام کتنی بار کرنے سے نماز فاسد ہوتی ہے؟
جواب : کسی رکن میں کوئی غیر متعلقہ کام تین بار کرنا مفسدِنمازہے مثلاً ایک رکن میں تین بار کھجانے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اس طرح کہ ایک بار کھجا کر ہاتھ ہٹا لیا پھر کھجایا اور ہاتھ ہٹا لیا پھر تیسری بار کھجا یا اور ہاتھ ہٹا لیا۔ اگر ایک بار ہاتھ رکھ کر چند مرتبہ کھجایا تو اسے ایک ہی مرتبہ شمار کیا جائے گا۔
سوال نمبر:178۔ نماز میں کون سے کام مکروہات میں سے ہیں؟
جواب : سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پیچھے سے کپڑا اٹھا لینا، کندھے پررومال اس طرح ڈالنا کہ دونوں کنارے لٹکتے ہوں، آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی ہونا، آسمان کی طرف نظریں اٹھانا یا اِدھراُدھر دیکھنا، مرد کا سجدہ میں کلائیوں کو بچھانا، شلوار کونیفے کے پاس سے گھرسنا ،یا پتلون کے پائنچے موڑ لینا، قمیض کے بٹن نہ لگانا کہ سینہ کھلا رہے، نمازی کے آگے یا دائیں بائیں یا سر پر تصویر کا ہونا، امام سے پہلے رکوع و سجود کرنا ، قومہ اور جلسہ میں سیدھے ہونے سے پہلے سجدہ کو چلے جانا۔
سوال نمبر:179۔ سورتوں کی ترتیب کے اُلٹ قرآن پاک پڑھنا کیسا ہے؟
جواب : سورتوں کی ترتیب کے خلاف قرآن مجید پڑھنا مثلاًپہلی رکعت میں ’’سورۃ الکافرون ‘‘ پڑھی ہو تو دوسری رکعت میں ’’سورۃ الکوثر‘‘ پڑھنا مکروہ ہے کہ یہ ترتیب کے خلاف ہے۔
سوال نمبر:180۔ ننگے سر نماز پڑھنے سے متعلق شرعی حکم کیا ہے؟
جواب : ننگے سر نماز پڑھنا خلافِ سنت ہے۔سستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو تو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر نماز کی تحقیر مقصود ہے مثلاً یہ سمجھنا کہ’’ نماز کوئی عظیم الشان چیز نہیں جس کے لیے ٹوپی پہنی جائے‘‘ تو یہ کفر ہے اور خشوع وخضوع کے لیے برہنہ سر پڑھی تو مستحب ہے۔
سوال نمبر:181۔ نماز ی کے آگے سے گزرنا کیسا ہے؟ اس پر کیا وعید ہے؟
Page 26 of 48

