Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 23 of 48
سوال نمبر:147۔ اذان کا جواب دینے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب : اذان میں جو کلمہ مؤذن کہے سننے والا وہی کلمہ کہے مگر حی علی الصلوٰۃ حی علی الفلاح کے جواب میں لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہکہنا چاہیے۔
سوال نمبر:148۔ فجر کی اذان میں دیگر اذانوں سے کیا فرق ہے؟
جواب : فجر کی اذان میں حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ یہ کہا جائے:اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم۔
سوال نمبر:149۔ اس کا ترجمہ کیا ہے نیز اس کا جواب مع ترجمہ بتائیں۔
جواب : ’’نماز نیند سے بہتر ہے‘‘۔ اس کے جواب میں یہ کہیں: ’’صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقْتَتم نے سچ کہا اور اچھا کام کیا اور تم نے حق کہا ہے‘‘۔
سوال نمبر:150۔ کیا اذان کا جواب دینا ضروری ہے؟ جواب نہ دینے پر کیا وعید ہے؟
جواب : جب اذان ہو تو جواب دینا ضروری ہے۔ اتنی دیر کے لیے سلام و کلام اورتلاوت وغیرہ تمام اشغال موقوف کر دے اور اذان کو غور سے سنے اور جواب دے۔ اقامت کا بھی یہی حکم ہے۔ جو اذان کے وقت باتوں میں مشغول رہے اس پر معاذ اللہ خاتمہ برا ہونے کا خوف ہے۔
سوال نمبر:151۔ جب مؤذن’’ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کہے تو سننے والا جواب کے طور پر اسے دُہرانے کے علاوہ کیا کرے؟نیز اس پر کیا اجر ہے؟
جواب : سننے والادرود شریف پڑھے، ’’ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ‘‘ اور مستحب ہے کہ اپنے انگوٹھوں کو بوسہ دے کر آنکھوں سے لگائے اوریہ پڑھے، ’’ قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ، اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ ‘‘۔ ایسا کرنے والے کوحضور ﷺ اپنے ساتھ جنت میں لے جائیں گے۔
سوال نمبر:152۔ اذان اور اقامت میں کیا فرق ہے ؟
جواب : جماعت کے وقت جو کلمات کہے جاتے ہیں انہیں اقامت کہتے ہیں،یہ اذان کی مثل ہے سوائے اس کے کہ اقامت میں حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ یہ بھی کہا جاتا ہے:قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ ’’نماز کے لیے جماعت کھڑی ہو گئی‘‘۔
سوال نمبر:153۔ اقامت کے دوران کس وقت کھڑے ہونے کا حکم ہے؟
جواب : اقامت کے وقت کوئی شخص آیا تو اسے کھڑا ہو کر انتظار کرنا مکروہ ہے، اسے چاہیے کہ بیٹھ جائے اور جو لوگ مسجد میں بیٹھے ہوں وہ بھی بیٹھے رہیں اور اس وقت کھڑے ہوں جب مُکَبِّر حی علی الصلوٰۃ حی علی الفلاح پر پہنچے ۔ یہی حکم امام کے لیے ہے۔
سوال نمبر:154۔ سب نمازوں کی رکعات کی تفصیل بتائیے۔
جواب : فجر کی دو سنت (مؤکدہ) اورپھر دو فرض۔ ظہر کی چار سنت (مؤکدہ) ، پھر چار فرض، پھر دو سنت (مؤکدہ) اور پھر دو نفل ۔ عصر کی چار سنت (غیر مؤکدہ) پھر چار فرض۔ مغرب کے تین فرض پھر دو سنت (مؤکدہ) اور پھر دو نفل۔عشاء کی چار سنت (غیر مؤکدہ)، چار فرض، دو سنت (مؤکدہ)، دو نفل، تین وتر (واجب) اور دو نفل۔جمعہ کی چار سنت (مؤکدہ)، دو فرض، چار سنت(مؤکدہ)، دو سنت (مؤکدہ) اور دو نفل۔
سوال نمبر:155۔ بعض لوگ سنت ادا کرنے میں سستی کرتے ہیں، اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب : سنتیں بعض مؤکدہ ہیں کہ شریعت میں اس پر تاکید آئی، بلاعذر ایک بار بھی ترک کرے تو مستحقِ ملامت ہے اور سنت کو ترک کرنے کی عادت بنالینا حرام کے قریب ہے اورایسے شخص کے متعلق اندیشہ ہے کہ معاذاللہ شفاعت سے محروم ہو جائے کہ حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا:’’جو سنت کو ترک کرے گا اسے میری شفاعت نہ ملے گی‘‘۔
سوال نمبر:156۔ نماز سے پہلے کن شرائط کا پایا جانا ضروری ہے؟
جواب : نماز کی چھ شرائط ہیں۔
Share:
keyboard_arrow_up