Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 19 of 48
دُعا کی اہمیت
حضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ یعنی، دُعا عبادت کا مغز ہے۔
(جامع الترمذی، کتاب الدعوات، الحدیث:3382، ج5، ص243)
دُعا کی اہمیت
حضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ یعنی، دُعا عبادت کا مغز ہے۔
(جامع الترمذی، کتاب الدعوات، الحدیث:3382، ج5، ص243)
باب دوم:
نماز کے مسائل
سوال نمبر:110۔ قرآن کریم میں پانچوں نمازوں کا ذکر کس آیت میں ہے؟
جواب :سورۂ ہود کی آیت114 میں ارشاد ہے:’’اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں‘‘۔() دن کے دونوں کناروں سے صبح وشام مراد ہیں۔ زوال سے قبل کا وقت صبح میں اور بعد کا شام میں داخل ہے۔ صبح کی نماز فجر اور شام کی نمازیں ظہر وعصر ہیں اور رات کے حصوں کی نمازیں مغرب اور عشاء ہیں۔ ()
سوال نمبر:111۔ قرآن کریم کے مطابق کن لوگوں کے لیے نماز پڑھنا آسان ہے؟
جواب : قرآن کریم کے مطابق نماز پڑھنا ان کے لیے ہرگز مشکل نہیں جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ارشاد ہوا، ’’اور بیشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر نہیں جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں ، جنہیں یقین ہے کہ انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور اسی کی طرف پھرنا‘‘۔()
سوال نمبر:112۔ نماز کی ادائیگی میں سستی کرنا قرآن نے کن کا طریقہ بتایا ہے؟
جواب : قرآن کریم میں منافقوں کی نشانی یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ نماز پڑھنے میں سستی کرتے ہیں اور اسے بوجھ سمجھتے ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہوا،
’’ اور جب نماز کو کھڑے ہوں تو ہارے جی سے، لوگوں کو دکھاوا کرتے ہیں‘‘۔()
سوال نمبر:113۔ منافقوں پر کون سی نماز یں زیادہ بھاری ہیں؟ حدیث سنائیے۔
جواب : منافقوں کے متعلق ارشاد ہے، ’’منافقوں پر فجر اور عشاء سے زیادہ کوئی نماز بھاری نہیں اور یہ اگر جانتے کہ ان نمازوں میں کیا ثواب ہے تو زمین پر گھسٹتے ہوئے بھی پہنچتے ‘‘۔ ()
سوال نمبر:114۔ بے نمازی کے لیے وعید پر مبنی دو مختصر حدیثیں سنائیے۔
جواب : ۱۔ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑ دی، اس نے کفر کیا۔()
۲۔ بندے اور کفر کے درمیان فرق نماز چھوڑنا ہے۔()
سوال نمبر:115۔آقا ومولیٰ ﷺ نے کس عمر سے نماز کی تاکید فرمائی ہے؟
جواب :حدیث پاک میں بچپن ہی سے نماز پڑھنے کی تاکید فرمائی گئی۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا، ’’جب بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز پڑھنے کا حکم دو اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز میں غفلت پر انہیں مارواور اس عمر سے ان کے بستر بھی علیحدہ کر دو‘‘۔()
سوال نمبر:116۔ جان بوجھ کر نماز قضا کرنے کا گناہ کتنا ہے؟
جواب : نورِ مجسم ﷺ کا ارشاد ہے، ”جوشخص جان بوجھ کرنماز قضا کر دے اور بعد میں قضا پڑھ لے، وہ اپنے وقت پر نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے ایک حَقَبْ جہنم میں جلے گا۔“ حقب کی مقدار اَسّی(80) سال ہوتی ہے اور ایک سال تین سو ساٹھ (360) دن کا جبکہ قیامت کا ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہوگا۔
یعنی ایک نماز قضا کرنے والے کو دو کروڑ اٹھاسی لاکھ سال جہنم میں رہنا ہو گا۔العیاذ باللہ تعالیٰ
سوال نمبر:117۔ سورۃ الماعون کی آیت 4 کی تفسیر بہارِ شریعت میں کیا تحریر ہے؟
جواب :علامہ مولانا امجد علی قادری لکھتے ہیں،نماز کو مطلقاً چھوڑ دینا تو سخت ہولناک بات ہے نماز قضا کرنے والوں کے لیے رب تعالیٰ فرماتا ہے:خرابی ہے ان نمازیوں کے لیے جو اپنی نمازوں سے بے خبر ہیں، وقت گذار کر پڑھنے اٹھتے ہیں۔ جہنم میں ایک وادی ہے جس کی سختی سے جہنم بھی پناہ مانگتا ہے اس کا نام ویل ہے قصداً نماز قضا کرنے والے اس کے مستحق ہیں۔
Share:
keyboard_arrow_up