سوال نمبر:102۔ اس غیبی خبر کے مطابق نجد میں کو ن سا فرقہ پیدا ہوا؟
جواب : بارھویں صدی ہجری میں نجد میں محمد بن عبدالوہاب نجدی نے ایک نئے فرقے کی بنیاد رکھی، اور اپنے سوا تمام مسلمانوں کو کافر ومشرک قرار دیا اور ان کا قتلِ عام کیا۔
سوال نمبر:103۔ شیخ نجدی نے کن معمولات کی بنا پر مسلمانوں کو کافر کہا؟
جواب : شیخ نجدی کے بھائی شیخ سلیمان بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ اس کے رَدْ میں اپنی کتاب الصواعقُ الالہٰیہ کے صفحہ 43 پر لکھتے ہیں،
’’ شیخ نجدی نے مسلمانوں کے درمیان صدیوں سے رائج معمولات کو کفر اور مسلمانوں کو کافر بنا دیا حالانکہ مکہ، مدینہ اور یمن کے علاقوں میں یہ معمولات یعنی اولیاء کا وسیلہ، ان کے مزارات سے توسل و استمداد اور اولیاء اللہ کو پکارنا صدیوں سے رائج ہیں‘‘۔
سوال نمبر:104۔ ’’مجھے اس بات کا خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کرو گے لیکن مجھے خوف ہے کہ تم مال ودنیا کی محبت میں مستغرق ہو جاؤ گے‘‘۔ یہ حدیث کس کتاب میں ہے؟
جواب : صحیح بخاری جلد اول کتاب الجنائز بابُ الصلوٰۃِ علی الشھید۔
سوال نمبر:105۔ شیخ نجدی کے چند گمراہ عقائد بیان کیجیے۔
جواب : علامہ سید احمد زینی دحلان مکی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں،
’’ابن عبد الوہاب درود پڑھنے سے منع کرتا تھا اور سن کر ناراض ہوتا تھا۔ جو درود پڑھتا یہ اُسے سخت سزا دیتا، یہاں تک کہ ایک نابینا صالح مؤذن کو درود پڑھنے پر قتل کر دیا۔وہ کہتا تھا کہ زانیہ کے گھر آلاتِ موسیقی کا گناہ مینارے پر درود پڑھنے سے کم ہے (معاذ اللہ) اس نے دلائل الخیرات اور درود وسلام کی دوسری کتب کو جلا دیا‘‘۔ ()
سوال نمبر:106۔ موجودہ دور کے خارجی فرقوں کی پہچان کیا ہے؟
جواب : ایک بڑی پہچان یہ ہے کہ وہ ابن عبدالوہاب نجدی کو شیخ الاسلام اور مصلح ومجدد کہتے ہیں اور اس کے باطل نظریات کا پرچار کرتے ہیں مثلاً حضور ﷺ کے علمِ غیب کے منکر ہیں، وسیلے کو شرک کہتے ہیں، محافل ِ میلاد و نعت کو بدعت وحرام کہتے ہیں اور درودوسلام سے روکتے ہیں وغیرہ۔
سوال نمبر:107۔ موجودہ دور میں اہلسنت کی پہچان کیا ہے؟
جواب : اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ﷺ کی تعظیم اور محبت کا پرچار، صحابہ واہلبیت و اولیاء کرام کا ادب ، محفلِ میلاد اور ایصالِ ثواب کو اچھا سمجھنا، درود شریف اَلصَّلوٰۃُ وَالسَّلاَمُ علیکَ یا رَسولَ اللہ کوجائز سمجھنا، حضور ﷺ کی شان وعظمت کو ایمان کی روح جاننا اور درود وسلام کی کثرت کرنا۔
سوال نمبر:108۔ حضور ﷺ سے محبت ایمان کی روح ہے۔اس محبت کا اجر کیا ہے؟
جواب : حدیث شریف میں ہے، ’’جو جس سے محبت کرتا ہے وہ قیامت میں اسی کے ساتھ ہو گا‘‘۔()ایک محبت کرنے والے صحابی کو یہ خوشخبری دی گئی،’’ تم جس سے محبت کرتے ہو ، قیامت میں اسی کے ساتھ ہو گے‘‘۔ ()
سوال نمبر:109۔ محبتِ رسول ﷺ کی علامات کیا ہیں؟
جواب : حضور ﷺ کا ذکرکثرت سے کرنا مثلاًمحافلِ میلاد منعقد کرنا، درودوسلام کی کثرت کرنا، آپ کی تعلیمات اور سنتوں پر عمل کرنا، آپ کے پیاروں یعنی صحابہ و اہلبیت کرام اور اولیاء عظام سے محبت کرنا اوربارگاہِ رسالت کے گستاخوں سے نفرت کرنا۔
دُعا کی اہمیتحضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ یعنی، دُعا عبادت کا مغز ہے۔ (جامع الترمذی، کتاب الدعوات، الحدیث:3382، ج5، ص243)دُعا کی اہمیتحضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ یعنی، دُعا عبادت کا مغز ہے۔ (جامع الترمذی، کتاب الدعوات، الحدیث:3382، ج5، ص243)
Page 18 of 48

