Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 17 of 48
سوال نمبر:94۔ حدیث میں ہے، ’’میری امت میں 73 فرقے ہوں گے، ایک جنتی اور باقی جہنمی ‘‘ ۔ اس جنتی گروہ کی کیا نشانی بتائی گئی؟
جواب : صحابَۂ کرام نے عرض کیا، یا رسول اللہ ﷺ ! وہ جنتی گروہ کون سا ہے؟ فرمایا، جو میرے اور میرے صحابہ کے راستے پر ہے۔ ()
سوال نمبر:95۔ جن محدثین نے حضور ﷺ اور صحابَۂ کرام کے راستے پر چلنے والا گروہ اہلسنت کو قرار دیا ، ان میں سے چند کے نام بتائیے۔
جواب :محدث علی قاری نے مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں، شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے اشعۃ اللمعات میں اور مجدد الف ثانی رحمہم اللہ نے مکتوبات جلد اول صفحہ 59 پر اہلسنت کو جنتی گروہ قرار دیا ہے۔
سوال نمبر:96۔ قرآن کریم میں صراطِ مستقیم کی پہچان کیا بتائی گئی ہے؟
جواب : ’’ہم کو سیدھا راستہ چلا،راستہ اُن کا جن پر تو نے احسان کیا‘‘۔()ہم ہر نماز میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ الٰہی ! ہمیں اپنے انعام یافتہ بندوں یعنی صحابہ و اولیاء کرام کے راستے پر چلا کیونکہ یہی سیدھا راستہ ہے۔
سوال نمبر:97۔ اولیاء کرام ہمیشہ کس گروہ میں ظاہر ہوتے رہے ہیں؟
جواب : حضرت غوثِ اعظم ،داتا گنج بخش، خواجہ غریب نواز، مجدد الف ثانی، بابا فرید گنج شکر اور دیگر اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کا تعلق اہلسنت سے ہے۔ الحمدُللہ ! اہلسنت وجماعت ہی وہ گروہ ہے جو صحابہ کرام کے عقائد کا پیروکار ہے اوراسی میں تمام اولیاء کرام ظاہر ہوئے ہیں اور یہی جنتی گروہ ہے۔
سوال نمبر:98۔ احادیثِ مبارکہ میں جنتی گروہ کی مزیدکیا علامات بیان ہوئی ہیں ؟
جواب : پہلی علامت یہ ہے کہ امتِ مسلمہ کا ایک گروہ ہر دور میں ضرور حق پر رہے گا۔()اہلسنت کے عقائد توحیدِ باری تعالیٰ، عظمتِ رسول ﷺ اور محبت وتعظیم ِ مصطفی ﷺ کے حوالے سے صحابہ کرام،تابعین اور ائمہ دین سے متصل چلے آرہے ہیں اورمخالفین بھی یہ مانتے ہیں کہ اہلسنت نظریات اور عقائد کے اعتبار سے قدیم جماعت ہے۔
دوسری علامت جنتی گروہ کا سوادِ اعظم یعنی بڑا گروہ ہونا ہے۔ حضور ﷺ کا فرمان ہے، ’’بڑے گروہ کی پیروی کرو کیونکہ جو اس سے الگ رہا وہ الگ ہی آگ میں جائے گا‘‘۔() دوسری جگہ ارشاد ہوا، ’’بہتّر (72) فرقے جہنمی اور ایک جنتی ہے اور وہ بڑا گروہ ہے‘‘۔() اوراہلسنت ہی وہ جماعت ہے جسے ہر دور میں امت کا بڑا گروہ ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔
سوال نمبر:99۔ امام سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے نویں صدی ہجری میں اہلسنت کی کونسی اہم نشانی بیان کی؟
جواب : آپ نے فرمایا، ’’اہلسنت کی علامت یہ ہے کہ وہ کثرت سے رسول اللہ ﷺ پر درود پڑھتے ہیں‘‘۔ ()
سوال نمبر:100۔ اہلسنت وجماعت کو بریلوی کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب : مجددِ دین وملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت سے غیرمقلد اور دیوبندی وہابی وغیرہ اہلسنت کو بریلوی کہتے ہیں کیونکہ آپ نے عظمتِ مصطفیٰ ﷺ کی حفاظت اور عشقِ رسول ﷺ کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ مخالفین یہ بھی مانتے ہیں کہ اہلسنت بریلوی نظریات اور عقائد کے اعتبار سے قدیم جماعت ہے۔() یہ کوئی نیا فرقہ نہیں لہٰذا اہلسنت کے تمام عقائد قرآن وحدیث سے ثابت اور اکابر ائمہ دین سے منقول ہیں۔
سوال نمبر:101۔ حضور ﷺ نے یمن اور شام کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔ ایک علاقے کے متعلق فرمایا ، وہاں سے شیطان کا سینگ نکلے گا ، اس کا نام کیا ہے؟ یہ حدیث کس کتاب میں ہے؟
جواب : لوگوں نے نجد کے لیے دعا کی درخواست کی، مگر آپ نے صرف شام اور یمن کے لیے دعا فرمائی۔ تیسری بار لوگوں کے عرض کرنے پر فرمایا، ’’وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے اور وہاں سے شیطان کا سینگ یعنی شیطانی گروہ نکلے گا‘‘۔() یہ حدیث صحیح بخاری میں ہے۔
Share:
keyboard_arrow_up