Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 14 of 48
جواب : ایک اعرابی نے روضہ رسول ﷺ پرحاضر ہو کر مغفرت مانگی۔ روضہ مبارک سے آواز آئی ، ’’تجھے بخش دیا گیا‘‘۔ ()
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات سے قبل وصیت فرمائی کہ میرے جنازے کو روضہ نبوی پر لے جاکر دفن کی اجازت طلب کرنا، صحابہ کرام نے ایسا ہی کیا تو روضہ اقدس سے آواز آئی ، حبیب کو حبیب کے پاس لے آؤ۔ ()
سوال نمبر:70۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے، ’’ اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے‘‘۔ ()حضور ﷺ کے رحمتِ عالم ہونے کے کیا تقاضے ہیں؟
جواب : آقا و مولیٰ ﷺ ہر وقت اور ہر لمحہ کائنات کے لیے رحمت ہیں اور رحمت ہونے کے لیے ضروری ہے کہ حضور ﷺ تمام جہان والوں کے احوال سے آگاہ ہوں یعنی حاضر و ناظر ہوں، ان کی پکار کو سنتے ہوں اور ان کی مشکل کشائی اور حاجت روائی پر قدرت و اختیار رکھتے ہوں۔
سوال نمبر:71۔ خاتم النبیین کے کیا معنی ہیں؟ وضاحت کیجیے۔
جواب : اس کے معنیٰ ہیں’’سب نبیوں سے پچھلے نبی یعنی آخری نبی‘‘۔جو حضور ﷺ کے بعد کسی اور کو نبوت ملنا ممکن جانے وہ کافر ہے۔
سوال نمبر:72۔ شفاعت کے متعلق مسلمانوں کا کیا عقیدہ ہے؟
جواب : حضور ﷺ شافعِ محشر ہیں۔ آپ کی شفاعت سے اہلِ محشر کوحساب کتاب کے انتظار سے نجات ملے گی، بہت سے بلاحساب جنت میں جائیں گے، کئی کے درجات بلند ہوں گے، بہت سے جہنم میں جانے سے بچ جائیں گے، بہت سے جہنم سے نکال لیے جائیں گے۔آپ کے بعد انبیاء کرام پھر اولیاء عظام، شہداء، علمائے حق، حفاظ وغیرہ اپنے متعلقین کی شفاعت کریں گے۔
سوال نمبر:73۔ معجزہ اور کرامت میں کیا فرق ہے؟
جواب : وہ بلند کام جو انسانی عادت کے خلاف ہو اور نبی و رسول سے صادر ہو ، اسے معجزہ کہتے ہیں جیسے چاند کے دو ٹکڑے کرنا، ڈوبا سورج پلٹا دینا، انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری کردینا وغیرہ۔ اگر ایسا بلند کام اللہ تعالیٰ کے ولی سے صادر ہو تو اسے کرامت کہتے ہیں جیسے آصف بن برخیا کا پلک جھپکتے تختِ بلقیس لے آنا، سرکار غوثِ اعظم کا مردے کو زندہ کردینا وغیرہ۔
سوال نمبر:74۔ آسمانی کتابوں پر ایمان لانے سے کیا مراد ہے؟
جواب : اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں پر جو کتابیں اور صحیفے اتارے ہیں، وہ سب حق ہیں البتہ اب وہ اصل حالت میں موجود نہیں ہیں۔ قرآن کریم وہ بے مثل کتاب ہے جس کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے۔جو یہ کہے کہ قرآن میں کسی نے کمی بیشی کر دی یا اصلی قرآن غائب امام کے پاس ہے وہ کافر ہے۔
سوال نمبر:75۔ فرشتوں پر ایمان لانے کا کیا مطلب ہے؟
جواب : فرشتے نور سے پیدا کی گئی مخلوق ہیں۔ وہ نہ مرد ہیں نہ عورت۔ وہ کھانے پینے سے پاک اور ہر قسم کے گناہ و خطا سے معصوم ہیں۔ انہیں رب تعالیٰ نے بے پناہ قوت عطا فرمائی ہے اور بہت سے کام ان کے سپرد کیے ہیں۔مثلاً جان نکالنا، بارش برسانا، رزق دینا، نامہ اعمال لکھنا، مجالسِ ذکر میں شرکت کرنا وغیرہ وغیرہ۔
سوال نمبر:76۔ ’’قبر میں عذاب و ثواب حق ہے‘‘، اس کی وضاحت کیجیے۔
جواب : قبر میں عذاب یا نعمتیں ملنا حق ہے اور یہ روح و جسم دونوں کے لیے ہے، اگر جسم جل جائے یا گل جائے یا خاک ہو جائے تب بھی اس کے اجزائے ا صلیہ قیامت تک باقی رہتے ہیں ۔ اجزائے اصلیہ ریڑھ کی ہڈی میں بہت باریک اجزاء ہوتے ہیں جن کاروح سے تعلق ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ دونوں عذاب و ثواب سے آگاہ اور متاثر ہوتے ہیں۔
سوال نمبر:77۔ قبر میں منکَر اور نکیر کے تین سوال کون سے ہیں؟
جواب : پہلا سوال مَنْ رَّبُّکَ تیرا رب کون ہے؟ دوسرا سوال مَا دِیْنُکَ تیرا دین کیا ہے؟ تیسرا سوال: حضور ﷺ کی طرف اشارہ کر کے پوچھتے ہیں ،مَا کُنْتَ تَقُوْلُ فِیْ ھٰذَا الرَّجُل۔ اِن کے بارے میں تو کیا کہتا تھا؟
Share:
keyboard_arrow_up