Deeni Taleem

Deeni Taleem

Total Pages: 48

Page 13 of 48
سوال نمبر:61۔ حضور ﷺ کو حرف نداء سے پکارنا شرک نہیں ہے۔ دلیل دیجیے۔
جواب : تمام مسلمان روضَۂ نبوی پر حاضر ہو کر’’ یارسول اللہ ﷺ‘‘ پکارتے ہیں۔جو کام مدینہ منورہ میں شرک نہیں وہ یہاں کیونکر شرک ہو گا؟ دوسری بات یہ ہے کہ آقا ومولیٰ ﷺ کو حرفِ ندا ’’یا‘‘ کے ساتھ مخاطب کر کے سلام عرض کرنایعنی اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ کہنا جب نماز میں واجب ہے تو نماز کے باہر شرک کیسے ہو سکتا ہے؟
سوال نمبر:62۔ وسیلہ جائز ہے، قرآن سے دلیل دیجیے۔
جواب : ارشاد باری تعالیٰ ہے، ’’ اے ایمان والو !اﷲ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو ‘‘۔()ایک اور ارشادِ قرآنی ہے: ’’اور اس سے پہلے وہ اسی نبی کے وسیلے سے کافروں پر فتح مانگتے تھے‘‘۔ ()
سوال نمبر:63۔ صحابَۂ کرام مشکل میں حضور ﷺ کا وسیلہ اختیار کرتے تھے، احادیث بیان کیجیے۔
جواب : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بارش کے لیے حضور ﷺ کے چچا کے وسیلے سے دعا کی۔() ایک صحابی نے حضور ﷺ سے چادر مانگی تاکہ وہ ان کا کفن بنے۔() حضرت اسماء رضی اللہ عنہاآپ کا جبہ مبارک دھو کر مریضوں کو پلاتیں تو وہ شفا پاتے۔ ()حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے بتانے پر صحابہ کرام نے آپ کے روضَۂ اقدس کے وسیلے سے بارش مانگی۔()
سوال نمبر:64۔ کسی مقرب بندے سے نسبت والی جگہ یا شے کو وسیلہ بنانے پر قرآنی حوالے دیجیے۔
جواب : حضرت زکریا علیہ السلام نے حضرت مریم کے پاس اولاد کے لیے دعا کی۔ ()
٭ حضرت یوسف کی قمیض سے ان کے والد کو بینائی حاصل ہوئی۔ ()
٭ انبیاء کے تبرکات والے تابوت سے بنی اسرائیل کی مشکلیں آسان ہوتی تھیں۔()
سوال نمبر:65۔ حضور ﷺ کو مختارِ کُل کہا جاتا ہے، احادیث سے دلیل دیجیے۔
جواب : اﷲ تعالیٰ نے اپنی نعمتیں تقسیم فرمانے کا اختیار اپنے حبیب ﷺ کو عطا فرمایا۔ آپ کا فرمانِ عالیشان ہے، اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَاللّٰہُ یُعْطِیْ ۔’’ بیشک میں تقسیم کرنے والا ہوں اور اﷲتعالیٰ عطا فرمانے والا ہے‘‘۔()آپ سے سوال کیا گیا، کیا حج ہر سال فرض ہے؟ فرمایا: ’’نہیں۔ اور اگر میں ہاں کہہ دوں توحج ہر سال فرض ہو جائے‘‘۔()
سوال نمبر:66۔ کیا نبیِ کریم ﷺ کو کسی چیز کو حلال یا حرام کرنے کا اختیار حاصل تھا؟
جواب : جی ہاں۔ رب تعالیٰ کا فرمان ہے، ’’نبی کریم ﷺ ان لوگوں کے لیے پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتے ہیں‘‘۔ ()
سوال نمبر:67۔ صحابہ کرام مشکل کے وقت بارگاہِ نبوی میں فریاد کرتے اور آپ مشکل کشائی فرماتے، احادیث بتائیے۔
جواب : حدیبیہ کے دن صحابہ کرام نے پانی کے لیے فریاد کی تو آپ کی مبارک انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہوگئے۔ ()ایک صحابی نے قحط پڑنے پر فریاد کی تو آپ کی دعا سے بارش ہوئی۔ ()آپ نے ستر اصحابِ صُفہ کو ایک پیالہ دودھ سے سیر کر دیا۔ () حضرت جابر کے گھر ہانڈی میں لعابِ دہن ڈال کر ایک ہزار صحابہ کو شکم سیر فرما دیا۔ ()
سوال نمبر:68۔ صحابَۂ کرام حضور اکرم ﷺ سے وہ نعمتیں بھی مانگتے تھے جو عام مخلوق سے نہیں مانگ سکتے۔ احادیث بتائیے۔
جواب : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے حافظہ مانگا جو عطا فرمایا ۔() حضرت ربیعہ رضی اللہ عنہ نے جنت مانگی، آپ ﷺ نے عطا فرمائی۔ () سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی ٹوٹی ہوئی پنڈلی کو جوڑ دیا۔ ()ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے بارش کی کثرت کی وجہ سے فریاد کی تو آپﷺ کے اشارے سے بادل چھٹ گئے۔()
سوال نمبر:69۔ حضور ﷺ نے وصال کے بعد صحابہ کی پکارپر جواب دیا ہے، دلیل دیجیے۔
Share:
keyboard_arrow_up