Dawat o Tanzeem - Unicode Book

Author: Hazrat Allama Syed Shah Turab ul Haq Qadri

Total Pages: 50

Page 4 of 50

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

” اور اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا حق ہے جہاد کرنے کا اُس نے تمہیں پسند کیا اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی ۔“ (الحج: ۷۸، کنز الایمان )

دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق دعوتِ دین اور تنظیم سازی کے متعلق جامع لٹریچر کی اشد ضرورت تھی ، صد شکر ربِّ کریم کا اس نے یہ نعمت ہمیں۔ مفکرِ اسلام پیر طریقت حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری رضوی جیلانی دامت برکاتہم القدسیہ کی ذات والا صفات کی معرفت عطا فرمائی۔

آپ کی تصنیف لطیف

”تصوف و طریقت“ پر شیخ التفسیر والحديث استاذ العلماء علامہ مفتی عبدالرزاق چشتی بهتر الو ی صاحب نے تقریظ تحریر فرمائی اور حضرت مصنف مدظلہ العالی کو پیر طریقت، رہبرِ شریعت، عالمِ شریعت، واقفِ رموزِ طریقت، عارفِ حقیقت، واقفِ اسرارِ حقیقت، مبلغِ اسلام،مفکراسلام ، داعیِ حق، متکلمِ حق، عالمِ حق ، عامل علی الحق، واصل اِلَی الحق اور مردِ مومن مردِ حق کے القابات سے یاد کیا ہے۔

اس سے حضرت مصنف مدظلہ العالی کے علمی وروحانی مقام کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

اہلِ سنت کے لیے یہ کتاب دعوتِ فکر بھی ہے اور پیغامِ عمل بھی، مشعلِ راہ بھی ہے اور مینارۂ نور بھی۔ اب یہ ان کے ذمہ ہے کہ وہ اس کتاب سے کس حدتک فیضیاب ہوتے ہیں۔ ربِّ کریم اس کتاب کو رافع اور نافع بنائے آمین۔ خاک پائے عرفاءِ کاملین محمد آصف قادری غفر لہ اظہارِ خیال حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل صاحب رضوی (شیخ الحدیث ، دار العلوم امجدیہ، کراچی) پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا شاہ تراب الحق صاحب نے اس کتاب کو نہایت محنت سے لکھ کر وقت کی ضرورت کو پورا کیا ہے، یہ کتاب میں نے حرف بحرف بنظرِ غائر پڑھی ہے، یہ کتاب معاشرے کے ہر طبقہ کے لیے مفید ہے ، اس کتاب کو سو سے زیادہ آیاتِ قرآنیہ اور سو سے زیادہ احادیث صحاح ستہ کے علاوہ کتبِ معتبرہ سے پند و نصائح سے مزین کیا گیا ہے۔ یوں یہ کتاب معاشرہ کے ہر مردو عورت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن بعض افراد کے لیے زیادہ مفید ہے، مثلاً محنتی طلباء کے لیے، مبلغین کے لیے، پی۔ٹی۔سی،سی۔ٹی،بی۔ایڈ،ایم۔ ایڈ کرنے والوں کے لیے، مدرسین کے لیے، کمپنیوں کے سربراہوں کے لیے، کسی بھی تنظیم کے منتظم و کارکنان کے لیے ، خطباء وائمہ کےلیے، مدارس کے مہتمم حضرات کے لیے۔ کتاب هٰذا نہایت جامع و مختصر ہے، اس کے پڑھنے میں بہت کم وقت صَرف ہوگا لیکن فوائد کثیر ہیں۔ کل ایک سو بارہ صفحات ہیں ایک صفحہ کے مطالعہ میں زیادہ سے زیادہ دو منٹ صَرف ہوں گے کل258=129*2 منٹ جو  کے تقریباً سوا چار گھنٹے بنتے ہیں، تیز رفتار سے پڑھنے والا اس سے بھی کم وقت میں اس کا مطالعہ کر سکتا ہے۔ اس کی عبارت نہایت سلیس اور آسان ہے، اس کا پڑھنے والا اُکتائے گا نہیں، اس کے پڑھنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہونگے ۔

تبلیغِ دین کا جذبہ پیدا ہو گا ۔

200 سے زیادہ آیاتِ قرآنی و احادیث پڑھنے کا شرف و نو را نیت حاصل ہوگی۔

معاشرہ کے افراد کے حقوق سے آگاہی ہوگی۔

پندو نصیحت کا طریقہ آجائےگا۔

پڑھنے سے ایمان تازہ ہوگا ۔

قوتِ مطالعہ میں اضافہ ہوگا ۔

کتبِ دینیہ کے مطالعہ کا شوق بڑھے گا۔

معاشرے کا کارآمد فرد بن جائے گا۔

نظم و نسق کا طریقہ آجائےگا۔

خدمتِ خلق کا شوق اُبھرے گا۔

اس کے علاوہ بیشمار فوائد کتاب کے مطالعہ سے حاصل ہونگے۔

فقط اسماعیل۔

خادم دار العلوم امجدیہ۴ ذو الحجہ ۱۴۱۹ھ۲۳ مارچ ۱۹۹۹ء

Share:
keyboard_arrow_up