میرا بھانجا جس کی عمر 7سال ہے، نام امیر حمزہ ہے اسے مرگی کی بیماری ہے،براہِ کرم کوئی وظیفہ بتائیں اور دعا بھی فرمائیں ۔
میں نے حج ادا نہیں کیا ہے، اس سال جانا ممکن نہ ہو سکا، کیا میں اپنی والدہ کو رقم دے سکتا ہوں تا کہ ان کا فرض حج ادا ہو جا ئے ؟؟
اگر شافعی مقلد کسی شافعی امام کے پیچھے نماز پڑھے اور دعائے قنوت نہ پڑھے تو کیا اِس شافعی مقلد کی نماز ہو جائے گی ؟؟کیونکہ میرا ایک عزیز آجکل اہلِحدیث کی تقلید کر رہا ہے یہ لوگ کہتے ہیں کہ 4امام کچھ بھی نہیں ہیں کیونکہ یہ حضورﷺ کے وصال کے بعد وجود میں آئے، اور یہ سب بدعت ہے ۔
2۔ ایک کتاب کراچی سے چھپی ہے جس کے پڑھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اہلِسنّت کا عقیدہ عذابِ قبر سے متعلق درست نہیں ہے، براہِ کرم وضاحت فرمائیں، وہ کتاب ناظم آباد بلاک نمبر ایک میں ملتی ہے۔
میں نے پیشاب کے قطروں سے متعلق آپ کا جواب سنا۔ مزید معلوم یہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر قطرے بار بار آتے ہوں ور رکنے کے انتظار میں نماز کا وقت ختم ہو رہا ہو تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟؟