1۔ یہاں ’سجدہ سہو‘ التحیات اور درودِ ابراہیمی پڑھنے کے بعد سلام پھیرتے ہیں سجدہ کرتے ہیں اور فوراً دوسرا سلام پھیر لیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟؟
میری بہن کو اس کے شوہر نے دو گواہوں کی موجودگی میں طلاق دے دی،15دن بعد اس نے اپنی شادی کو برقرار رکھنا چاہالیکن میری بہن نے مسترد کر دیا، وہ ایک مفتی سے فتویٰ لے کر آیا، مفتی صاحب نے کہا کہ وہ تین مہینہ سے تک رجوع کر سکتا ہے وہ بار بار درخواست کرتا رہا اور یوں تین ماہ گذر گئے، اب میری بہن راضی ہو گئی ہے، کیا وہ اس کے ساتھ رہ سکتی ہے ؟؟
2۔ مارکیٹ میں ایک انجیکشن جو کہ جان بچانے والی ادویات میں شامل ہے، کوئی شخص ادھار پر فروخت کرے کہ ایک مہینہ کے ادھار پر 100روپے، تین مہینہ کے ادھار پر 300روپے اور پانچ مہینہ کے ادھار پر 450روپے، کیا یہ آمدنی درست ہے ؟؟ یہ جوا کچھی گلی میں ہوتا ہے اور اس میں شامل لوگ با عمل اور سنّتوں کے پابند ہیں۔
کیا یہ عوامل جائز ہیں ؟؟ 1۔ خاتون کے بچہ دانی (رحم) سے دو تین انڈے نکال کر مرد کے نطفہ سے ملا کر ایک مصنوعی مشین کے ذریعہ ان انڈوں کی پرورش کی جاتی ہے ، کچھ دنوں کے بعد یہ انڈے دوبارہ عورت کے رحم میں داخل کر دیے جاتے ہیں، اس عمل کے ذریعہ حمل کے امکانات 20سے30فیصد ہوتے ہیں۔2۔ ایک ایسا عمل ہے جسکے ذریعہ مرد کے نطفہ کو عورت کے رحم میں داخل کیا جاتا ہے۔