میں ایک لباس اور جوتے کی دکان پر کام کرتا ہوں معمول کے کام کے علاوہ میری ذمہ داری یہ بھی ہے کہ میں کسٹمرز سے کہوں کہ وہ ہماری دکان کا کریڈٹ کارڈ بھی استعمال کریں، جس پر سود لاگو ہوتا ہے۔ کیا یہ ملازمت جائز ہے۔ (جب کہ امریکہ دارالحرب ہے)۔
1۔ آپ کی ایک تقریر میں آپ نے آزر کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چچا بتایا جبکہ قرآن کی سورہ انعام، آیت نمبر 74میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر ہے۔ براہِ مہربانی تفصیل سے بتائیں۔
9۔ ایک مسلمان لڑکے نے کالج میں تقریر کی جس کا موضوع تھا “خدا کا وجود نہیں ہے”، صرف تقریر کی حد تک اس نے یہ موضوع پڑھا یہ اسکا ایمان نہیں ہے، کیا وہ لڑکا تجدیدِ ایمان کرے گا؟؟