کیا یہ درست ہے کہ قرآن شریف کے ایک لفظ کے کئی معنیٰ ہیں؟؟ اگر یہ درست ہے تو ہمیں کیسے معلوم ہو کہ کون سا ترجمہ درست ہے۔
مجھے اعلیٰ حضرت کی اردو میں لکھی گئی کتابیں چاہئیں، یہ بتائیں کہ لاہور میں یہ کتابیں کہاں سے مل سکیں گی ؟؟
3۔ میں جہاں رہتاہوں وہاں سے دفتر تک کا فاصلہ 56میل ہے اور وہاں سے دوسرے مقام پر جاتاہوں(دوسری رہائش پر)جو کہ 3میل ہے، کیا میں شرعی مسافر ہوں؟؟
3۔ آج کل عام بول چال میں اکثر ایسے جملے بول دئے جاتے ہیں کہ ’ﷲبھائی یہ کام کردیں۔‘، ’ﷲ میں آج یہ کروں گی‘، وغیرہ۔ ان جملوں میں ﷲ کو تو مخاطب نہیں کیا جاتا ہے لیکن یہ جملے عادتاً بولے جاتے ہیں تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟؟
لوگ دس محرم کو شیرینی تقسیم کرتے ہیں، جبکہ دس محرم غم کا دن ہے اور شیرینی خوشی کے موقع پر بانٹی جاتی ہے، کیا یہ درست ہے ؟؟